29.9 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوسکتی ہیں پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت مہاراشٹر میں ہے۔ لیکن کل یعنی 23 نومبر کو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ بدھ کا دن بھارت جوڑو یاترا کے لیے اس لیے بھی خاص ہوگا کیونکہ راہل گاندھی کا ساتھ دینے کے لیے ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش کے برہان پور پہنچنے والی ہیں۔ ان کے ساتھ شوہر رابرٹ وڈرا کے ہونے کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں یاترا میں شامل ہونے کے بعد پرینکا گاندھی 26 نومبر کو واپس ہوں گی۔مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا سے متعلق سبھی طرح کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ برہانپور پہنچ چکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری اور دیگر پارٹی لیڈران و عہدیداران برہان پور میں پہلے سے ہی ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ کمل ناتھ نے شام کو برہان پور میں صحافیوں کو بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کی صبح مہاراشٹر سے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا مدھیہ پردیش میں 12 دنوں کے دوران تقریباً 380 کلومیٹر کی دوری طے کر آگرمالوہ ضلع سے راجستھان میں 4 دسمبر کو داخل ہو جائے گی۔ اس دوران یاترا برہان پور کے علاوہ کھرگو، کھنڈوا، اندور، اجین اور آگرمالوہ سے ہو کر گزرے گی۔

Related posts

سحر افشانے اسلام کیلئے فلمی دنیا کو کہا الوداع

www.samajnews.in

15سے17اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اجلاس

www.samajnews.in

جامعہ دارالسلام عمرآباد کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کا انتقال

www.samajnews.in