21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

سعودی عرب کی تاریخی جیت کےبعدمنایاجارہاہے جشن، مملکت میں آج عام تعطیل

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے بڑی جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر کا لوسیل اسٹیڈیم سعودی عرب حمایت کی کامیابی پر گونج اٹھا۔ جبکہ ارجنٹینا کے شائقین نے ابتدائی طور پر خاموشی تھوڑ کر اپنی ٹیم کو متحرک کرنے کی کوشش کی لیکن سعودی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے فٹبال کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔دراصل منگل کو منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 2-1 سے شکست دی۔ اس فتح کے بعد پورے سعودی عرب میں جشن کا ماحول ہے۔ اس جشن کو دوبالا کرنے کے لیے سعودی عرب کے بادشاہ ولی عہد سلمان نے آج یعنی بدھ کے روز چھٹی کا اعلان کیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو شکست دینے کی خوشی میں سعودی عرب کے بادشاہ شہزادہ سلمان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے ارجنٹائن کو شکست دینے کے بعد سعودی عرب کی فتح کا جشن چھٹی کے ساتھ منانے کی تجویز کو منظور کر تے ہوئے احکامات صادرکردیئے ہیں۔دراصل فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے دن سعودی عرب کی ٹیم نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ لیونل میسی کے گول کے باوجود ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست کا سامناہوا۔ وہیں ارجنٹائن کا گزشتہ 36 میچوں میں نہ ہارنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ دوسری جانب اس میچ کی بات کی جائے تو پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ارجنٹینا پہلے ہاف میں لیونل میسی کے ایک گول کی بدولت 1-0 سے آگے تھی لیکن اس کے بعد سعودی عرب نے زبردست واپسی کی۔ سعودی کی جانب سے صالح نے 48ویں منٹ میں گول کیا۔ اسی دوران 53ویں منٹ میں سالم الداواسری نے گول کر کے سعودی عرب کو برتری دلا دی اور میچ 2-1 سے جیت لیا۔شہزادہ سلمان کے حکم کے بعد اب سعودی عرب کی فتح کی خوشی میں 23 نومبر بروز بدھ کو تمام ملازمین اور طلباء کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ سعودی عربیہ کی ٹیم نے اپنے میچ میں ارجنٹینا کو 1-2سے شکست دے کر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

Related posts

ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹکّر نے کی خودکشی

www.samajnews.in

جامعہ احسن العلوم بی بلاک جہانگیر پوری دہلی میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا

www.samajnews.in

جمعیۃ علماء ہند کا 34واں اجلاس عام دہلی کے رام لیلا میدان میں ہوگا

www.samajnews.in