Samaj News

’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوسکتی ہیں پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت مہاراشٹر میں ہے۔ لیکن کل یعنی 23 نومبر کو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ بدھ کا دن بھارت جوڑو یاترا کے لیے اس لیے بھی خاص ہوگا کیونکہ راہل گاندھی کا ساتھ دینے کے لیے ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی مدھیہ پردیش کے برہان پور پہنچنے والی ہیں۔ ان کے ساتھ شوہر رابرٹ وڈرا کے ہونے کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں یاترا میں شامل ہونے کے بعد پرینکا گاندھی 26 نومبر کو واپس ہوں گی۔مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا سے متعلق سبھی طرح کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ برہانپور پہنچ چکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری اور دیگر پارٹی لیڈران و عہدیداران برہان پور میں پہلے سے ہی ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ کمل ناتھ نے شام کو برہان پور میں صحافیوں کو بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کی صبح مہاراشٹر سے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا مدھیہ پردیش میں 12 دنوں کے دوران تقریباً 380 کلومیٹر کی دوری طے کر آگرمالوہ ضلع سے راجستھان میں 4 دسمبر کو داخل ہو جائے گی۔ اس دوران یاترا برہان پور کے علاوہ کھرگو، کھنڈوا، اندور، اجین اور آگرمالوہ سے ہو کر گزرے گی۔

Related posts

دہلی میں سانس لینا مشکل، تمام تعمیراتی کاموں پر پابندی عائد

www.samajnews.in

تعلیم اور صنعت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے میں MEP ہم آہنگی پیدا کرنے کے وژن پر پابند عہد:عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت: راہل گاندھی

www.samajnews.in