Samaj News

ایم سی ڈی انتخاب سے پہلےہی ایک سیٹ ہار گئی ’آپ‘

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) الیکشن 2022 کی تیاریوں کے درمیان سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے سیلم پور وارڈ 225 سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عآپ امیدوار نسیم بانو نے آزاد اُمیدوار سابق کونسلر حجن شکیلہ کو بھرے جلسے میں حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس طرح الیکشن سے قبل ہی عآپ کو ایک سیٹ پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دراصل حجن شکیلہ اس وارڈ کی سابق کونسلر ہیں اور ان کے شوہر حاجی افضال سیلم پور میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی وارڈ میں اچھی گرفت ہے، یعنی اب حج شکیلہ کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

نسیم بانو نے آزاد اُمیدوار حجن شکیلہ کی حمایت کا کیا اعلان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم بانو کے شوہر مظہر محمد نے کہا کہ مجھے الیکشن لڑنے سے زیادہ سیلم پور کے عوام کی فکر ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہم دونوں کے مقابلے میں بی جے پی کامیاب ہو جائے، اس لئے ہم نے آزاد امیدوار حجن شکیلہ کو حمایت دی ہے۔ اس معاملے میں حجن شکیلہ نے کہا کہ ہمارے کام کو دیکھتے ہوئے عآپ اُمیدوار نسیم بانو ہمارے ساتھ آئیں ہیں، جو بے حد خوشی کی بات ہے۔نسیم بانو کے فیصلہ کے بعد حاجی افضال کا کہنا ہے کہ حجن شکیلہ کے ترقیاتی کاموں کی لہر کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ہمیں سپورٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے بلا تفریق مذہب و ملت سیلم پور کے لوگوں کے لیے کام کیا ہے اس لیے ہمیں لوگ پسند کرتے ہیں۔‘‘ایک سوال کے جواب میں مظہر محمد نے کہا کہ میں نے نہ کسی لالچ اور نہ ہی کسی دباؤ میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ مجھے صرف سیلم پور کے بھائی چارے اور ترقی کی فکر ہے۔ تاہم اب ہم الیکشن نہیں لڑیں گے حجن شکیلہ کے ساتھ ہیں۔

Related posts

کانگریس جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو کرے گی بحال:راہل گاندھی

www.samajnews.in

پارٹی کے اندر اختلافات سے فلور ٹیسٹ نہیں کرایا جاسکتا: سپریم کورٹ

www.samajnews.in

میں ہلدوانی کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا: عمران پر تاپ گڑھی

www.samajnews.in