27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

دنیا میں ہر 11 منٹ میں شوہر یا فیملی کے لوگ کر رہے خاتون کا قتل

اقوام متحدہ: ہر سال 25 نومبر کو منائے جانے والے ’خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے لیے بین الاقوامی دن‘ سے قبل اقوام متحدہ جنرل سکریٹری انتونیو گوٹیرس کا بیان سامنے آیا ہے۔ جنرل سکریٹری گٹیرس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں حقوق انسانی کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ ہر 11 منٹ میں ایک خاتون یا لڑکی کو اس کے شریک حیات یعنی شوہر یا فیملی کے رکن کے ذریعہ مار دیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ جنرل سکریٹری نے حکومتوں سے 2026 تک حقوق نسواں سے متعلق تنظیموں اور تحریکوں کے لیے فنڈ میں 50 فیصد کا اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وبا سے لے کر معاشی اتھل پتھل جیسے دوسرے تناؤ بھی خواتین کے ساتھ اور زیادہ جسمانی و زبانی غلط سلوک کی وجہ بنتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، خواتین کو ہر دن آن لائن تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ نصف انسانیت کو نشانہ بنانے والے تفریق، تشدد اور غلط سلوک کے ایسے معاملوں کی زبردست قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ یہ واقعات سماج میں خواتین کی شراکت داری اور معاشی و یکسر ترقی کو محدود کرتی ہیں۔ تشدد اور تفریق کے معاملوں کے سبب ہی خواتین کے بنیادی حقوق اور آزادی سے انھیں محروم کیا جاتا ہے۔یہ وقت خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کا ہے۔ انھوں نے حکومتوں سے ان واقعات سے نمٹنے کے لیے قومی کارروائی پروگراموں کے ڈیزائن، فنڈ اور نافذ کرنے اور فیصلہ لینے کے ہر مرحلہ میں شہری سماج گروپ کو شامل کرنے کی گزارش کی۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ گھروں میں تشدد ایک سنگین ایشو بنا ہوا ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ عالمی سطح پر ہر 10 میں 1 سے زیادہ خواتین اور 49-15 والے عمر کے طبقہ کی لڑکیاں گزشتہ سال میں ایک اپنے ہی لائف پارٹنر کے جنسی اور جسمانی تشدد کا شکار ہوئی تھیں۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب،مکمل 4سال کے قانونی لڑائی کی تفصیلات میڈیا کو سونپی

www.samajnews.in

ہندوستان دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں شامل

www.samajnews.in

حکمرانوں کے حقوق

www.samajnews.in