پرتھ: شاداب خان (22/3) کی قیادت میں پاکستان نے اتوار کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میچ میں نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ ٹو کے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رن ہی بنا سکی۔ پاکستان نے 92 رن کا ہدف 13.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے حالانکہ محمد رضوان نے فتح میں 49 (39) رن کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فخر زمان (20) کے ساتھ 37 اور شان مسعود (12) کے ساتھ 30 رن کی شراکت کی۔ افتخار احمد نے چھ رن بنائے جبکہ 14ویں اوور میں شاداب خان نے چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان تین میچ میں سے دو میچ میں شکست کھانے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے تقریباً باہر ہو چکا ہے اور اس کی سیمی فائنل کی امیدیں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی شکست پر منحصر ہیں۔
previous post