35 C
Delhi
اگست 27, 2025
Samaj News

عمرہ ویزا کی مدت پر عمل کرنا ضروری: وزارت حج وعمرہ

ریاض: سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے زور دے کر کہا ہے کہ مکہ معظمہ آنے والے زائرین کو عمرہ ویزہ میں بتائی گئی مدت پر عمل کرنا ہوگا، جو کہ 30 سے 90 دن کے درمیان ہے۔ عمرہ زائرین کو چاہیے کہ وہ ویزہ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی روانہ ہوجائیں گے۔وزارت نے قبل ازیں متحدہ حکومت کے پلیٹ فارم ’’نسک‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا تھا جو مکہ اور مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے نیا سعودی پورٹل ہوگا، جس کا مقصد عازمین کے تجربے کو فروغ دینا اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ یہ سروس پوری دنیا میں’’ضیوف الرحمان سروس پروگرام‘‘ کے اقدامات اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ نسک کو سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اور شراکت داری میں شروع کیا گیا تھا جہاں یہ ’’سعودی عرب کی روح‘‘پر فراہم کی جانے والی خدمات سے منسلک ہے۔اس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے سفر کو بھرپور بنانا اور ریزرویشن اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پیکجز اور پروگرام فراہم کرنا ہے۔ (بشکریہ: العربیہ اردو)

Related posts

ایم سی ڈی انتخاب: سید عدنان اشرف کانگریس کے’’میڈیا کوآرڈی نیٹر‘‘مقرر

www.samajnews.in

الیکٹرانک میڈیا اور قومی لیڈران بھی تماشائی

www.samajnews.in

تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت: راہل گاندھی

www.samajnews.in