احمد آباد : گجرات کے موربی میں اتوار کی شام ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماچھو ندی پر کیبل پل ٹوٹ کر گر گیا۔ اس واقعے کے دوران پل کے اوپر کھڑے کئی لوگ دریا میں گر گئے۔ اس واقعے میں اب تک 40 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جلد ہی موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت پل پر 400 سے لے کر 500 تک لوگ موجود تھے۔ 100سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 4لاکھ روپے کا کا معاوضے کااعلان کیا ہے۔ حادثہ جس وقت پیش آیا اس وقت برج پر تقریباً 400 سے لے کر 500لوگ موجود تھے، جس میں سے کئی لوگ ندی میں گرگئے ۔ جانکاری کے مطابق مچھو ندی پر بنا یہ کیبل برج کافی پرانا تھا ۔ اس کو ہیریٹیج برج میں شمار کیا جاتا تھا ۔غور طلب ہے کہ دیوالی کے بعد گجراتی نئے سال پر ہی مرمت کے بعد اس برج کو دوبارہ کھولا گیا تھا ۔ جانکاری کے مطابق مرمت کیلئے پل تقریبا سات مہینوں تک بند تھا ۔ اس کو دو دن پہلے ہی کھولا گیا تھا ۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Morbi suspension bridge collapses – many people fall into the river along the bridge. pic.twitter.com/ufAeLOG22P
— Express Gujarat (@ExpressGujarat) October 30, 2022
ادھر حادثہ کے بعد پی ایم او نے ٹویٹ کیا’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی اور دیگر افسران سے موروبی میں پیش آئے حادثہ کے سلسلہ میں بات کی‘‘۔ انہوں نے بچاؤ مہم کیلئے ٹیموں کو فورا اکٹھا کرنے ، صورتحال کی باریکی سے لگاتار نگرانی کرنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد دینے کیلئے کہا ہے۔ اس حادثہ کو لے کر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا ’’ موروبی میں سسپینشن برج گرنے کے واقعہ سے دکھی ہوں ۔ بچاؤ اور راحت کام چل رہے ہیں ۔ زخمیوں کے فورا علاج کیلئے ضروری ہدایات دے دئے ہیں ۔ میں اس واقعہ کو لے کر ضلع انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہوں ‘‘۔