سدھارتھ نگر، سماج نیوز سروس: یکم فروری 2024ء بروز جمعرات ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی سرپرستی میں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ بمقام مدرسہ دار الادب سراج العلوم کھڑکوئیاں نانکار مہتھا بازار سدھارتھ نگر میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا اور صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک چلتا رہا اور پورے حسن و خوبی کے ساتھ نہایت منظم طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ اس سالانہ تعلیمی مظاہرے کی صدارت ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی حفظہ اللہ نے فرمائی اور حکم کے فرائض کی انجام دہی ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی جانب سے حلقہ شہرت کے باہر سے چنندہ منتخب علمائے کرام نے فرمائی جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں :
مولانا امتیاز احمد سلفی، حسن علی سنابلی ایم اے، مولانا سعود عامر فیضی، مولانا فرقان ضمیر رحمانی، مولانا عبد الواحد عالیاوی، مولانا سرفراز احمد سراجی اور مولانا عتیق الرحمان سراجی صاحبان حفظہم اللہ
مدرسہ دار الادب سراج العلوم کھڑکوئیاں نانکار کے ذمہ داران، اساتذہ کرام اور کھڑکوئیاں گاؤں کی بااثر شخصیات بالخصوص مذکورہ گاؤں کی معزز شخصیت ایڈووکیٹ شہاب الدین، پردھان مبشر احمد خاں، مولانا عبد الحئی سراجی، ناظم محمد عامر، عمیر احمد اور محمد ابراہیم صاحبان قابل مبارک باد ہیں، جنھوں نے جمعیت اہل حدیث کے اس تاریخی تعلیمی مظاہرہ کی میزبانی کی اور اس پروگرام کو منظم ڈھنگ سے چلانے اور اسے کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے کافی محنت و مشقت، دوڑ دھوپ اور انتھک تگ و دو کیا اور انتظامی امور میں کسی بھی طرح کی بدنظمی نہیں ہونے دی۔ جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی کی اطلاع کے مطابق حلقہ شہرت گڑھ کے 37 مکاتب اسلامیہ کو اس تعلیمی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، مگر ان میں سے صرف تیرہ (13) مدرسوں کے ذمہ داران نے اپنی بیداری اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے طلبہ و طالبات کو اس پروگرام میں شریک کیا۔ کئی سالوں کے تجربہ و مشاہدہ سے معلوم ہوا کہ جمعیت کے اس سالانہ تعلیمی مظاہرہ میں شرکت سے وہی مدارس کتراتے یا بہانہ بازی کرتے ہیں جن کے یہاں کا تعلیمی مستوی انتہائی کمزور ہوتا ہے یا پھر وہاں صرف کسی ایک ہی استاد کی تقرری رہتی ہے۔
جمعیت اہل حدیث کا یہ سالانہ تعلیمی مظاہرہ بارہ زمروں پر مشتمل تھا، جس میں حلقہ شہرت گڑھ کے فعال مکاتبِ اسلامیہ کے 138 طلبہ و طالبات نے پوری محنت و تیاری اور بھرپور دل چسپی و لگن کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی عمر و استعداد کے اعتبار سے بھر پور محنت و دل چسپی کا مظاہرہ کیا، طلبہ و طالبات کی تیاری اس قدر مستحکم تھی کہ حکم صاحبان کو نمبر دینے میں بڑی دقت نظری اور سوچ و فکر کا سامنا کرنا پڑا حتیٰ کہ بعض بعض مضامین میں نصف نمبر دے کر ایک طالب علم کو دوسرے پر فوقیت دی گئی اور کئی زمروں میں تو کئی کئی بچوں نے پوزیشن حاصل کیا۔ تعلیمی مظاہرہ کے تمام زمروں اور ان میں پوزیشن لانے والے طلبہ و طالبات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے :
1-حفظ قرآن مع تجوید (تیسواں پارہ نصف آخر) :
اول : طوبیٰ خانم عبد الصبور
دوم : اقراء مکی حسن
سوم : اقراء ارم اسرار احمد / امیمہ جعفر علی
2-حمد باری تعالیٰ :
اول : شمیمہ خاتون امیر اللہ
دوم : من تشاء حیدر علی
سوم : عبد الرحمن مصروف علی
3-نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم :
اول : نور ارم نعیم احمد
دوم : شائستہ عبد النعیم
سوم : سلمیٰ خاتون محمد ابراہیم
4-اردو تقریر :
اول : گل افشاں امروز عبد القادر
دوم : محمد شہباز شریف احمد
سوم : نسیم مشتاق احمد
5-ہندی تقریر :
اول : عطیہ فردوس عبارت حسین
دوم : رواب علی اکبر علی
سوم : محمد عارف عادل حسین
6-انگلش تقریر :
اول : تنویرہ خاتون ذاکر حسین
دوم : عثمان زبیر احمد
سوم : صائمہ خاتون عبد القیوم
7-چمن اسلام حصہ چہارم برائے درجہ پنجم :
اول : ماہ لقا محمد ابراہیم / فرحت جہاں عتیق الرحمان
دوم : یاسمین بانو ذبیح اللہ
سوم : عشرت جہاں رمضان علی
8-چمن اسلام حصہ سوم برائے درجہ چہارم :
اول : محمد شمس اللہ خاں
دوم : مبشرہ ارم محمد اسحاق
سوم : ترنم بانو ندیم احمد
9-چمن اسلام حصہ دوم برائے درجہ سوم :
اول : طیبہ ارم عمران اختر
دوم : محمد بلال عبد العزیز
سوم : طیبہ نور عتیق الرحمان
10-منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ پنجم :
اول : شاہین بلال احمد
دوم : نور فضا محمد ایوب ؍ سحر بانو محمد رفیق ؍ نہا نازمین عبد الودود
سوم : نزہت یاسمین شاہ عالم ؍نور شمع زبیر احمد
11-منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ چہارم :
اول : ہدی پروین بلال احمد؍ اقراء محمد شمیم ؍ ماریہ خاتون عبد الصمد
دوم : ثنا عبد العزیز
سوم : زینب خاتون نعیم احمد
12-منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ سوم :
اول : نائلہ صنوبر محمد سلیم
دوم : الفیہ صدف شفیع اللہ
سوم : رفیہ ہلال احمد ؍ ارمان احمد محمد ابراہیم
بعض زمروں میں طلبہ کے نمبرات مساوی ہونے کی وجہ سے پوزیشن لانے والے طلبہ کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔
اس مسابقہ جاتی پروگرام کے اختتام کے بعد، بعد نمازِ عصر اختتامی پروگرام برائے اعلان نتائج و تقسیم انعامات کا مختصر پروگرام رکھا گیا۔ جس میں نظامت کے فرائض مولانا عبد الرشید سلفی نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ نے انجام دیا اور بعض اہل علم نے اپنے گراں قدر تاثرات پیش کیے۔ جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی نے اس حفل ختامی کا افتتاح کرتے ہوئے تمام ذمہ داران جمعیت، پروگرام کی میزبانی کرنے والے افراد، مدارس کے اساتذہ و ذمہ داران اور طلبہ و طالبات کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا : عزیز طلبہ! آپ کی محنت لائقِ ستائش ہے، آپ کسی بھی حالت میں ہمت نہ ہاریں اور خوب محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں کیوں کہ آپ قوم کے معمار ہیں اور ایک دن آپ ہی کو قوم کی رہنمائی کرنی ہے۔ آپ ہی میں سے کوئی وقت کا ثناء اللہ امرتسری اور ابو الکلام آزاد ہوگا، کوئی وقت کا ابن تیمیہ، ابن قیم اور ناصر الدین البانی ہوگا۔ اس لیے آپ اپنی حیثیت کو سمجھیں خوب محنت کریں اور دل لگا کر پڑھیں۔ اگر آپ میں کسی کا نمبر کم آیا ہے تو کم نمبر آنے سے دل برداشتہ نہ ہوں، بلکہ خوب لگن سے اپنے مشن میں لگے رہیں۔ اللہ آپ کو کامیابی سے ہم کنار کرے۔ آمین
اس تعلیمی مظاہرے میں شریک تمام مشارکین طلبہ و طالبات کو جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کی جانب سے گراں قدر انعام مثلاً قرآن کریم اور تفسیر قرآن، دینی کتابیں، قلم اور کاپیوں کے ساتھ ساتھ نقدی روپیہ عطا کیا گیا، مزید ہر طالب علم کو دیدہ زیب دبیز کاغذ پر پرنٹڈ اعزازی سند سے بھی سرفراز کیا گیا۔اس بار جمعیت اہل حلقہ شہرت گڑھ کی جانب سے حلقہ کی 9 معزز و منتخب شخصیات کو اُن کی تدریسی، تعلیمی، تصنیفی، جماعتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں توصیفی سند اور اعزازی شیلڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکائے مظاہرہ کے لیے کھانے پینے کا عمدہ انتظام کیا گیا تھا۔
الحمد للہ جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ تعلیمی مظاہرہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا، طلبہ نے پوری مستعدی کے ساتھ مظاہرے میں شرکت کی اور اپنی محنت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔ شکریہ کے مستحق ہیں ان کے والدین اور اساتذہ جن کی انتھک کوششوں سے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھلایا، اللہ سبھوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
صدر پروگرام مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی نے مکاتب و مدارس کے منتظمین اور مدرسین سے درد مندانہ التماس کیا کہ آئندہ جمعیت کے ماتحت ہونے والے مظاہرے میں آپ حضرات اپنے طلبہ کو ضرور شرکت کا موقع دیں اس طرح سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اُن کے اندر محنت کرنے کا جذبہ اور خود اعتمادی کی صفت پیدا ہوتی ہے۔ آخر میں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا سعود اختر سلفی نے اُن حضرات کا شکریہ ادا کیا، جن کی مادی و مالی تعاون کی وجہ سے بچوں کے انعامات اور کھانے پینے کا نظم ہوا اللہ سبھوں کو اجر جزیل عطا فرمائے اور ہم تمام لوگوں کو دین کی خدمت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!