جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کا سالانہ اجلاس ختم
زاہدآزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر؍نیپال، سماج نیوز سروس: جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کی جانب سے علمی وتعلیمی بیداری کیلئے 4روزہ سالانہ انجمن سابقہ روایت کے مطابق اس سال بھی نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ ’بزم رحمانی‘کے پلیٹ فارم سے پرپا کیا گیا۔اس پروگرام میں طلبہ جامعہ نے مختلف زبانوں اردو انگلش ہندی اور نیپالی میں خطابات پیش کیں۔ادنی تاثانیہ درجہ ’6سے 8‘ تک کے عظمت صحابہ ۔علوم شرعیہ اہمیت وافادیت فتنۂ ارتداد وعلاج۔ جماعت ثالثہ رابعہ کے طلبہ نےاردوزبان میں تقاریر پیش کیں ۔آخری جماعت سابعہ وثامنہ کے طلباء بعنوان’عصر حاضرمیں تحریکی رجحا نات کے منفی اثرات ‘ جیسے آاہم موضوعات پر خطابات ہوئے ۔تمام مشارکین طلباء عربی نیپالی انگریزی ہندی زبان میں مسلسل چاردنو ں تک اپنے منتخب عناوین پر تقاریر پیش کرتے رہے ۔ واضح رہے کہ طلباء جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر اپنے خطابات اس انداز میں پیش کر رہے تھے کہ دیکھنے والا یہ اندازہ ہی نہی کر سکتا تھا کہ یہ نو اموز طلباء ہیں
بزم رحمانی سالانہ انعامی مقابلہ2024ء
نتائج انعامی مقابلہ نمبرشمار زمرہ مراکز
1- متوسطہ(ادنیٰ/، اولیٰ،ثانيہ ،تحفيظ (بعنوان: عظمت صحابہ)
عددالمشارکين(20) اول:عبد العزيزجميل احمد ثانیہ 96، ثانی:شہباز احمد (حفظ) 93، ثالث: محمداعظم ( حفظ) 92
2 -الثانونيہ( ثالثہ رابعہ) بعنوان: علم شرعيہ اہمیت وافاديت
تعداد شرکاء(11) اول:منورعلی رابعہ 97، ثانیہ:محمد ثمير رابعہ 92، ثالث:دلشاد احمد ثالثہ 91
3- عالمتين ( خامسہ سادسہ) بعنوان:فتنہ ارتداد اسباب وعلاج
تعداد شرکاء( 16) اول:محمد سفيان خامسہ 98، ثانیہ:محمد ابراہيم سادسہ 93، ثالث: ضياء الدين مقبول سادسہ 92
4 -فضيلتين( سابعہ ثامنہ )بعنوان: عصرحاضر میں تحریکی رجحان کی منفی اثرات
تعداد شرکاء( 10) اول:وسيم احمد ثامنہ 93، ثانیہ: اشفاق عالم سليم ثامنہ 89، ثالث:سلمان احمد سابعہ 88
5 -عربی تقریریں
تعداد شرکاء 39 -اول:محمدنورشيد خامسہ 95، ثانیہ: محمدنجیب الله خورشيد 94، ثالث:محمد اسحاق 93
6- نیپالی تقریریں
تعداد شرکاء(14) اول: محمد سفر ثالثہ 92، ثانی: اسد الله 90، ثالث:محمد ثوبان انظار 88
7 -انگریزی تقریریں:تعداد شرکاء( 9) اول: مقصوداحمد خامسہ 94، دوم: اسد الله 93، سوم : محمد سفيان خامسہ 92
8- برجتہ تقریریں: تعداد شرکاء (13) اول: احسن جميل ثامنہ 95، دوم: منورعلی رابعہ 94، سوم : شاہد آزاد ثامنہ 93، سوم:اشفاق عالم سليم ثامنہ 93
9 -بزم شعر وسخن: تعداد شرکاء ( 33) اول: افتخار احمد ثامنہ،دوم: عابد علی ثامنہ، سوم: محمد سلمان رابعہ
مجموعی شرکاء( 165)
10- مسابقہ حفظ حدیث( حصن المسلم)تعداد شرکاء ( 13)
فائز انعام یافتہ طلبہ کو بے شمار قیمتی انعامات مختلف اہم شخصیات ’’ مولانا شمیم ندوی ،دکتور عبد الغنی القوفی،دکتور شہاب الدین مدنی،شیخ الجامعہ مولانا عبد الرشید مدنی،مولانا خورشید سلفی، مشہود خاں نیپالی، مشرف جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مولانا زاہدآزاد جھنڈانگری کے بدست انعامات عطا کئے گئے ۔
مجموعی انعام (16000) نیپالی اول: سہيم اختر رابعہ (8000) دوم: محمد سفيان خامسہ (5000) سوم:منورعلی رابعہ( 3000)
11 -تحریری مسابقہ (برائے عليا( ثامنہ تا رابعہ) تاريخ اسلام جلد اول۔ مجموعی انعام(12000) اول: شمشير عالم نصير خامسہ (5000)، دوم: سلمان احمد سابعہ(4000)،سوم: ارشاد شہيد سابعہ(3000)
12 -تحریر مسابقہ براءسفلی( ادنی تا ثالثہ)الرحيق المختومؤ مجموعی انعام( 6000) اول: دلشا احمد ثالثہ( 3000)، دوم: محمد مسيحق الحق ثانیہ (2000)، سوم:منظور علی ثالثہ ( 1000)
13- رحمانی ٹورنامنٹ 2024
كکرکٹ میچ ونر: اسحاق کرکٹ کلب( عابدعلی) ٹرافی+ 4000، رنر اپ: ٹرافی+ 3000 امین کرکٹ کلب
والی بال ميج: ونر: ٹرافی 25000 اسحاق والی بال کلب، رنر اپ: 1500 ٹرافی
آخری نشست بزم شعر وسخن 31جنوری رات 11:30بجے زیر صدارت: مولانا زاہد آزاد جھنڈانگری مشرف جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر منعقد ہوا۔ یہ تربیتی علمی ثقافتی وادبی پرو گرام ناظم اعلی جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر معروف مقرر مولانا شمیم احمد ندوی حفظہ اللہ کے زیر سرپرستی نہا یت ہی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ نائب صدر مدرسہ بورڈ لمبنی پردیش مولانا مشہود خاں نیپالی نے جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر کو اپنے خصوصی بجٹ سے 21000ہزار روپیہ نقد دینے کا اعلان کیا۔اللہ اس پروگرام کو طلباء جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر کے لئے بار اور بنائے اور بانیان حاجی نعمت اللہ و ان کے صاحبزادے حضرت مولانا عبد الرؤف رحمانی رحمہ اللہ کی قبر کو نور سے منور کردے ۔ اللہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کے خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین یا رب العالمین