Samaj News

ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد نے مولانا عبدالرؤف ندوی سے تعزیت کی: وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر، سماج نیوز: 7فروری23بروزمنگل ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے نائب امیر مولاناعبدالرشید مدنی کی قیادت میں شش رکنی موقر وفد مولانا مطیع اللّہ مدنی،رکن جمعیت حلقہ بڑھنی، مولانا شفیع اللہ مدنی،امیر حلقہ شہرت گڑھ،مولانا وصی اللہ مدنی، ناظم جمعیت،مولانا سعود اختر سلفی، نائب ناظم ضلعی جمعیت ،مولانا قمراعظم سراجی، استاد الہلال پبلک اسکول نے مورخ جماعت، بزرگ عالم دین اور معروف قلم کار مولانا عبدالروف
صاحب ندوی کے دولت کدہ بمقام تلسی پور میں قبیل مغرب ان کی زیارت وملاقات کی سعادت حاصل کی اور ان کے جوان رعنا فرزند ارجمند اقبال احمد خاں کی اچانک وفات پر ان کی تعزیت فرمائی، یہ جاں گسل اور اندوھناک واقعہ غموں سے نڈھال مکرمی مولانا ندوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے یقیناً کافی باعث رنج و غم ہے، عمر رسیدہ باپ کے سامنےجواں سال لخت جگر کا انتقال دل خراش اور جسم کے ہر رونگٹے کو کھڑاکردیتاہے، بقول ندوی صاحب وہ صحت مند اور توانا تھے،میری صحت اور دواؤں کی فراہمی کا خصوصی خیال کرتے تھے،بظاہر انہیں کوئی مہلک اور بڑی بیماری نہیں تھی،لیکن جو چیز نوشتہ تقدیر میں ثبت تھا وہ وجود پذیر ہوا جس پر ہم بسروچشم راضی ہیں،بیماری اور وفات کا دورانیہ چند منٹوں پر مشتمل تھا، حرکت قلب کے باعث ان کی آواز ہمیشہ کے لیے بند ہوگئی،اور اس دارفانی سے دارباقی کی طرف روانہ ہوگئے-انا لله وانا اليہ راجعون
اللہ ہمارے محترم ندوی صاحب اور ان کے غم زدہ اہل خانہ کو صبر وشکیب کی توفیق عطاکرے اور برادرم اقبال احمد خاں کی بشری لغزشوں کودرگزر کرتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت النعیم میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے بتایا کہ ذمہ داران جمعیت نے ان کے لواحقین و پسماندگان کواہل خانہ کو صبرجمیل کی تلقین کرتے ہوئے متوفی کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے پرخلوص دعائیں کیں، اور مولانا موصوف نے اپنی کتاب "کاروان سلف” ہدیہ میں دیا، بعد ازاں علماء کرام یہ قافلہ تلسی پور ہی میں واقع ’’مرکز السلام التعلیمی والخیری‘‘ کے بانی ومدیر شیخ منصور احمد مدنی کی پرخلوص دعوت پر ان کے معروف علمی مراکز فوزان پبلک اسکول، معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الکريم وتجويد اور طاہرہ گرلس انٹرکالج کا تفصیلی معائنہ کیا، پرشکوہ کشادہ عمارتیں،خوب صورت مناظر، بہتر معیار تعلیم اور عمدہ انتظام وانصرام دیکھ ہر کسی کو دلی فرحت ومسرت حاصل ہوئی اور تمام منتظمین بطورِ خاص اس ادارہ کے صدر شیخ منصور احمدمدنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان علمی مراکز اور دین اسلام کے مضبوط قلعوں کی تعمیر و ترقی اور بقا و استحکام کے لیے دعائیں کیں-
اس موقر وفد کے ایک اہم رکن ماہنامہ ’’نور توحید‘‘ نیپال کے ایڈیٹراور جامعہ خديجۃ الکبرہ کے مفتی وشیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی تھے، جو شیخ منصور احمد مدنی کے استاد تھے وہ اچانک اپنی اس ملاقات کی باریابی پرنازاں تھے اور بار باراس علمی قافلہ کو خیرمقدمی اور اپنی خوشیوں کو الفاظ کا جامہ پہنارہے تھے، بہت دیر تک ہم لوگ اس چمنستان علم وادب کے ظاہری حسن وجمال سے لطف واندوز ہوتے رہے، اس کے بعد شیخ کی خواہش و اصرار پر چائے نوشی کادور چلا، شیخ کے حسن اخلاق، عمدہ ضیافت اور علمی ودینی خدمات لائق تحسین اور قابل رشک ہیں۔ اللہ انہیں سلامت رکھے اوران کی تمام تر خدمات کو شرف قبولیت بخشے، آمین

Related posts

الجامعۃ الاسلامیہ قاسم العلوم بھارت بھاری ڈومریا گنج میں سالانہ انجمن کا انعقاد

www.samajnews.in

رشبھ پنت کی حالت پہلے سے بہتر،ممبئی یا دہلی ہوسکتے ہیں شفٹ

www.samajnews.in

رب کی مغفرت اور جنت کے حصول کیلئے کوشش کرو:ڈاکٹر عبدالغفار سلفی

www.samajnews.in