39.1 C
Delhi
اپریل 27, 2025
Samaj News

فلم انڈسٹری کی کوئن دیپکا پدوکون

ممبئی:بالی ووڈ میں دیپکا پدوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے ۔فلم اوم شانتی اوم سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپکا پدوکون کی پیدائش 5جنوری 1986کو ڈنمارک میں ہوئی ہے ۔ ان کے والد پرکاش پدوکون بیڈمنٹن کے مشہورکھلاڑی رہ چکے ہیں۔ چاند سا چہرہ، ر وشن آنکھیں اور کونکنی زبان بولنے والی دیپکا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2006میں ریلیز کنڑ زبان میں بنی فلم ایشوریا سے اداکاری کے میدان میں آئیں لیکن ان کی پہچان سپرہٹ فلم اوم شانتی اوم سے بنی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔فرح خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دیپکا نے دوہرا کردار نبھاکر شائقین کو محظوظ کردیا ۔ فلم میں ان کے اپوزٹ کردار میں شاہ رخ خان تھے ، ا ن کی فلمی جوڑی کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کیلئے انہیں فلم فیئر کا بہترین ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔دیپکا مختصر عرصے میں کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ اُن کی کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔ سال 2008میں دیپکاکی ‘بچنا اے حسینو’ ریلیز ہوئی ۔ رنبیر کپور کے ساتھ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ اس کے بعد چاندنی چوک ٹو چائنا اور کارتک کالنگ کارتک جیسی فلمیں آئیں لیکن کوئی بھی فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔2010میں پاڈوکون کے کیریئر کی ایک اور سپرہٹ فلم ‘ہاؤس فل’ جلوہ گر ہوئی۔ ساجد خان کی ہدایت والی اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی حالانکہ اسی برس ریلیز فلمیں ‘کھیلیں ہم جی جان سے ، لفنگے پرندے اور بریک کے بعد باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔

سال 2011میں آئی فلم دم مارو دم میں دیپکا پاڈوکون نے آئٹم نمبر ‘دم مارو دم مٹ جائے غم’ کے ذریعے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ 2012میں فلم کاک ٹیل ان کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔اس فلم میں دیپکا کی جوڑی سیف علی خان کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں بااثر اداکاری کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد بھی کیا گیا۔دیپکا کے کیریئر کیلئے 2013بہترین سال ثابت ہوا۔ اس برس ان کی ریس- 2، یہ جوانی ہے دیوانی، چنئی ایکسپریس اور رام لیلا جیسی فلمیں منظر عام پر آئیں اور سبھی فلموں نے باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی کی۔ سال 2014میںہیپی نیو ایئر اورفائڈنگ فینی ریلیز ہوئیں۔ ہیپی نیو ایئر نے 200کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔2015میں پیکو، تماشا اور باجی راؤ مستانی آئی جس نے ٹکٹ کھڑکی پر 184کروڑ روپے کمائے ۔دیپکا نے 2017میں ہالی وڈ فلم ‘ٹرپل ایکس: ریٹرن آف جینڈر کیج ’ میں بھی کام کیا ہے۔دیپکا سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی فلم پدماوتي میں میواڑ کی ملکہ کے کردار میں نظر آئیں ۔ رانی پدماوتی اپنی خوبصورتی، عقل اور جرات کیلئے مشہور تھیں۔ یہ فلم بھی ہٹ ثابت ہوئی۔ دیپکا مختصر عرصے میں کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ اُن کی کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔

Related posts

عالمی یوم خواتین کے موقع پرعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا ملک وملت کے نام پیغام

www.samajnews.in

عامر خان کی بیٹی آئرہ خان اور نوپور شکھرے نے کی سگائی

www.samajnews.in

کجریوال بے اصول سیاست کر رہے ہیں:کانگریس

www.samajnews.in