13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

مہنگائی کا اٹیک جاری، گیس سلنڈر مہنگا

نئی دہلی، سماج نیوز: مارچ کے پہلے دن عوام پر مہنگائی نے زوردار حملہ بولا ہے اور ایل پی جی کے گھریلو اور کمرشل دونوں طرح کے سلنڈروں کے داموں میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں ماہ کے پہلے دن (یکم مارچ) ہی 50روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اب راجدھانی دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے لئے 1103 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ ہولی کے تہوار سے قبل یہ عوام کے لئے بڑا دھچکا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق 14.2 کلو والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 19 کلو والے کمرشل سلنڈر کے داموں میں 350.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ داموں میں اضافہ کے بعد 19 کلو کا کمرشل سلنڈر اب راجدھانی دہلی میں 2119.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر 1103 روپے کا ہو گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی یکم مارچ سے ہو گیا ہے۔چار اہم شہروں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے دام: دہلی میں گھریلو ایل پی جی کی قیمت 1053 روپے سے بڑھ کر 1103 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ ممبئی میں اس کی قیمت 1052.50 روپے سے بڑھ کر 1102.50 روپے، کولکاتا میں 1079 روپے سے بڑھ کر 1129 روپے اورر چنئی میں 1068.50 روپے سے بڑھ کر 118.50 روپے ہو گئی ہے۔ہولی سے پہلے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے بعد اب کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے اس معاملے پر مرکز کی تنقید کی ہے۔ راجدھانی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’مترکال میں بڑی بے رحم ہو گئی مودی حکومت، رسوئی گیس 1100، تو کمرشیل سلنڈر 2100 کے پار، اپنے متروں پر خوب برسائے پیار اور ملک کے عوام کرے مہنگائی سے ہاہاکار۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ مودی جی نے عوام کو ہولی سے سات دن پہلے تحفہ دیا ہے۔ مودی جی نہیں چاہتے کہ لوگ ہولی پر اپنی رسوئی میں کچھ بنائیں۔ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ وہ باہر سے خریدیں۔گورو ولبھ نے مودی حکومت کے 9 سال کے معاشی امپیکٹ کو ایک کہانی کی شکل میں بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک بچہ جب جنم لیتا ہے تو سب سے پہلے وہ جو غذا حاصل کرتا ہے، ماں کے دودھ کے بعد، تو وہ ہے دودھ۔ 2022 کی بات کریں تو دودھ کی قیمت 8 روپے لیٹر بڑھی، آٹے کی قیمت 40 فیصد تک بڑھی، 2023 میں مسالوں کی قیمت 21 فیصد بڑھی۔ پڑھائی کے لیے قرض پر شرح سود بڑھا، اس کے علاوہ 2023 میں بے روزگاری کی شرح 7.45 فیصد رہی۔گورو ولبھ نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ان سب کے بعد مودی حکومت اس بچے سے کہتی ہے کہ جو جنم سے لے کر یہاں تک کا سفر ہوا، اس کے لیے مجھے بولو تھینک یو مودی جی۔ گورو نے کہا کہ یہ مودی حکومت کا مہنگائی کے لیے سفرنامہ ہے۔

Related posts

سوئیڈن میں توہین قرآن کیخلاف عالم اسلام سراپا احتجاج

www.samajnews.in

بھارتی مسلمانوں کیلئےمکہ ومدینہ کے سفر کو مزید آسان بنایا جائیگا:سعودی وزیر

www.samajnews.in

ملک کی جمہوری تاریخ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کی انتہا ہے

www.samajnews.in