13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

سال 2022:بھارت نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، سماج نیوز:وزیر اعظم نریندر مودی نے تاریخ کے صفحات میں سمٹنے جارہے 2022کو ہندوستان کے لیے ’بہت متاثر کن اور شاندار‘قرار دیتے ہوئے اتوارکو کہا کہ سال کے دوران ملک نے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت کا درجہ حاصل کرنے ، ریکارڈ برآمدات کا حصول اور کووڈ ویکسینیشن کی ایک قابل ذکر مہم سمیت معاشی-سماجی-تکنیکی شعبے میں بہت سی بڑی ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے دنیا میں ہندوستان کے لیے ایک خاص مقام بنا ہے اور یہ کامیابیاں ہندوستان کے مستقبل کے امکانات کو مضبوط کرنے والی ہیں۔ اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے چھٹے (96ویں) ایپی سوڈ میں مسٹر مودی نے آج کہا’سال 2022میں ہندوستان کے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کا مقام حاصل کرنا، 220کروڑ ویکسینیشن کے ناقابل یقین اعداد و شمار کو عبور کرنا، 400ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے جادوئی اعداد و شمار کو عبور کرنا، ہر شخص کے ذریعہ خود انحصار ہندوستان کے عزم کو اپنانا، پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا خیرمقدم ، خلا، ڈرون اور دفاعی شعبے میں ہندوستان کا پرچم لہرانا، ہر شعبہ میں ہندوستان کی کامیابیاں استقامت کی مثال ہیں‘۔ وزیر اعظم نے کہا’سال 2022واقعی بہت متاثر کن، کئی طریقوں سے حیرت انگیز رہا ہے ۔ اس سال ہندوستان نے اپنی آزادی کے 75سال مکمل کیے اور اسی سال امرت کال کا آغاز ہوا۔ اس سال ملک نے نئی رفتار پکڑی، تمام اہل وطن نے ایک سے بڑھ کر ایک کام کیا۔ 2022کی مختلف کامیابیوں نے آج پوری دنیا میں ہندوستان کے لیے ایک خاص مقام بنایا ہے‘۔ مسٹر مودی نے کہا’اس سال کھیلوں کے میدان میں بھی ہندوستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے‘۔ کامن ویلتھ گیمز ہوں یا ہماری خواتین کی ہاکی ٹیم کی جیت، ہمارے نوجوانوں نے زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ماضی کا مشاہدہ ہمیشہ ہمیں حال اور مستقبل کی تیاریوں کے لیے تحریک دیتا ہے ۔ 2022میں ملک کے لوگوں کی طاقت، ان کا تعاون، ان کا عزم، ان کی کامیابی کا دائرہ اتنا بڑھ گیا کہ ’من کی بات‘ میں سب کو شامل کرنا مشکل ہو گا۔انہوں نے کہاسال 2022’ایک بھارت-شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو پھیلانے کے لیے بھی جانا جائے گا۔ ملک کے لوگوں نے بھی اتحاد اور یکجہتی کو منانے کے لیے بہت سے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا۔ گجرات کا مادھو پور میلہ ہو، جہاں رکمنی کی شادی ، اور بھگوان کرشنا کا شمال مشرق سے تعلق کا فیسٹیول منایا جاتا ہے ، یا کاشی تمل سنگم ہو، ان تہواروں نے بھی اتحاد کے کئی رنگ دکھائے۔ 2022میں اہل وطن نے ایک اور لازوال تاریخ لکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2022میں اگست کے مہینے میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم ناقابل فراموش ہے ۔ یہ وہ لمحات تھے جب ہر ملک کے باشندے کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے ۔ آزادی کے 75سال کی اس مہم میں پورا ملک ترنگا بن گیا۔ چھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ترنگے کیساتھ ’سیلفیاں‘ بھی بھیجیں۔ آزادی کا یہ امرت مہوتسو اگلے سال بھی اسی طرح جاری رہے گا، یہ امرت کال کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں ہم نے صحت کے شعبے سے متعلق کئی بڑے چیلنجوں پر قابو پایا ہے ۔ اس کا پورا سہرا ہمارے طبی ماہرین، سائنسدانوں اور اہل وطن کی قوت ارادی کے سرجاتا ہے ۔ ہم نے ہندوستان سے چیچک، پولیو اور گائنی ورم جیسی بیماریوں کا خاتمہ کر دیا ہے ۔

Related posts

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی عدالت عظمٰی میں دہاڑ

www.samajnews.in

ٹی20-ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے انڈیا کو 5وکٹ سے ہرایا

www.samajnews.in

ہیرا گروپ کی تمام جائیدادوں پر سپریم کورٹ کی مہرثبت

www.samajnews.in