20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

مرنے کے بعد ملا انصاف، متاثرہ شخص کیخلاف 18 سال تک فرضی طریقے سے چلایا گیا مقدمہ

اعظم گڑھ،سماج نیوز: (ذاکر حسین) ضلع آعظم گڑھ کی تحصیل نظام آباد میں 18 سال سے زیر التوا ایک کیس میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔جو کہ علاقہ میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ دراصل تحصیل نظام آباد کے گاؤں سیدھا سلطان پور کے رہنے والے مرحوم محمد حسین پر گاؤں کے ہی علاؤ الدین وغیرہ نے لیکھ پال کی مدد سے فرضی رپورٹ بنا کر 115C کا مقدمہ درج کرادیا، یہ فرضی مقدمہ محمد حسین کی موت کے بعد بھی چلا۔متاثرہ محمد حسین کے بیٹے ڈاکٹر خالد وغیرہ کا کہنا ہے کہ 115 سی بغیر کسی وجہ کے 18 سال سے ہم پر چلایا گیا۔کیونکہ آبادی کی زمین پر 115 سی مقدمہ نہیں چل سکتا۔جبکہ آبادی نمبر 331 حال گاٹا نمبر 517 آبادی کیٹیگری 6-2 کی زمین ہے۔ لیکن ایک آبادی کی زمین پر 18 سال تک 115C چلا کر ہمیں مالی اور ذہنی طور پر بہت تکلیف دی گئی۔ موجودہ لیکھ پال لال بہاری نے تحصیل دار کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ مدعا علیہ مرحوم محمد حسین کا گھر گاٹا نمبر 517 میں بنایا گیا ہے،جس پر فرضی طریقے سے 115 سی مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔اس کے علاوہ مدعا علیہ محمد حسین کا انتقال 17 مارچ 2021 کو ہوا تھا۔اپنے حکم نامے میں تحصیلدار نے واضح طور پر لکھا ہے کہ سیدھا سلطان پور کی آبادی نمبر 331 ریکارڈ میں موضع براہ راست آبادی کی زمین ہے جو کہ گرام سماج کی زمین نہیں ہے۔مذکورہ معاملے میں آر سی فارم 19 واپس لے لیا جاتا ہے۔اس فیصلے کے بعد متاثرہ خاندان خوش ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ انصاف ہمارے والد کی زندگی میں ہی ملنا چاہیے تھا۔ڈاکٹر خالد نے معزز عدالت بشمول اپنے وکیل ایڈووکیٹ شفیق، لیکھ پال لال بہاری، تحصیلدار رانی گریما جیسوال وغیرہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سچ کا ساتھ دیا۔ اس حکم نامے کو حق کی فتح اور علاؤالدین وغیرہ اور جھوٹ کی شکست قرار دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرحوم محمد حسین کے خلاف تیسری مرتبہ 115C کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پہلی مرتبہ درج115C عدالت نے مسترد کر دیا، پھر ایک بار پھر فرضی طریقے سے متاثرہ پر 115 سی بنایا گیا، پھر متاثرہ کے محمد حسین نے اپنی کوششوں سے خارج کروا دیا۔ پھر 115 سی بنایا گیا، جسے اب محمد حسین کی موت کے بعد 2023 میں خارج کیا گیا۔

Related posts

اسرائیل امن کا سب سے بڑا دشمن: پرکاش امبیڈکر

www.samajnews.in

جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی کا سالانہ اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

www.samajnews.in

شیخ جرجیس صاحب سراجی کو مبارکباد: مطیع الرحمٰن عزیز

www.samajnews.in