ممبئی، سماج نیوز(نعیم شیخ) علم کے حصول کا سفر ماں کی گود سے قبر کی گود تک محیط ہے۔ یہ سفر رسمی یا غیر رسمی طور پر جاری رہنا چاہئے۔ اس انقلابی پیغام کے ساتھ یشونت راؤ چوان مہارشٹر ہوپن یونیورسٹی کے سینٹر کا قیام الفلاح ہائی اسکول ملاڈعمل میں لایا گیا تھا۔ یونیورستی کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں سینٹر ہذا کے طلبہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایم اے اُردو میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈگری امتحان میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں سینٹر کا رزلٹ صد فی صد رہا۔ اس موقع پر الفلاح ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ملاڈ کے جنرل سیکریٹری اخلاق احمد نے اس کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ اسکول اور سینٹر اپنے نظم و ضبط، معیار تعلیم اور بہترین نتائج کے سبب مہاراشٹر کے تعلیمی اداروں میں اپنا منفرد مقام ہے۔ اور فاصلاتی تعلیم کے ذریعے قوم کے مرد خواتین کو علم سے آراستہ کیا۔جس کی وجہ سے ایک کثیر تعداد میں مرد خواتین نے یہاں سے اپنی تعلیمی لیاقت کو بڑھایا اور ساتھ ہی اپنی ادھوی تعلیم بھی مکمل کی۔ اس نتیجے سے پوری انتظامیہ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتی۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرنسپل محمد طاہر شاہ اور کوارڈینٹر سید شریف کی محنت کا ثمرہ ہے۔ جسے انھوں اپنی بے لوث خدمات کے تحت حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی پر پرنسپل محمد طاہر شاہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اردو داں طبقے کے لئے ایک بہترین موقع ہم نے فراہم کیا تھا ایک ایسے وقت میں جب کہ اردو زبان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے محبان اردو نے آگے بڑھ کر نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر میں تمام طلبہ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہو۔ آخر میں کوارڈینٹر سید شریف نے کہا کہ ہر سال سینٹر سے جو سینکڑوں ڈراپ آوٹ طلبا، سرکاری ملازمین، ممبئی میونسپل کارپوریشن اونیم سرکاری اداروں کے سینکڑوں اساتذہ بذریعہ اردو سے گریجویٹ کی سند حاصل کرکے اپنی تعلیمی لیاقت میں اضافہ کررہے تھے ان کے لئے ایک بہت اچھا ذریعہ پوسٹ گریجویشن کی صورت میں یونیورسٹی نے فراہم کیا تھا۔ اردو فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اساتذہ، دفتروں میں کام کرنے والے نوجوان۔علمائے کرام اور گھر یلو ذمہ داریاں سنبھالنے والی خواتین نے اردو زبان میں M.A. کی ڈگری حاصل کرکے اردو کو صحیح معنوں میں بہترین تحفہ سے نوازا۔اس کامیابی میں خاص طور پر سینٹر کے ماہر کونسلر ڈاکٹر عمران امین، ڈاکٹر عبدالصمد اور محترمہ تبسّم صاحبہ نے کونسلنگ کے ذریعے بہت اچھے انداز میں رہنمائی کی۔کراری رضوانہ الاتحادہائی اسکول جوگیشوری (ویسٹ)84.38فیصد، با لوا محمد عرفان ملت اسکو ل جو گیشوری 82.31فیصد، شیخ دلشاد ڈندوشی میونسپل اسکول 81.25فیصد، خان تحسین آصف مدنی ہائی اسکول جوگیشوری 81.06فیصد، میمن صبا فاروق گرلز اسکول جوگیشوری 80.06فیصدنمایاں کامیابی حاصل کی۔ صحافی محمد نعیم موسیٰ شیخ نے بھی سینٹرہذاسے امتحان دیکرفرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح 30 طلبہ نے ڈسٹنکشن اور 46 طلبہ نے فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے۔سینٹر کے تمام اراکین نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور دعائوں سے نوازا۔