13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کو24 سال بعد ورلڈ کپ میں ملی جیت

دوحہ: قطر میں چل رہا فیفا ورلڈ کپ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ جاپان جس نے مضبوط جرمنی کی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دی تھی کل کوسٹا ریکا جس کو اسپین نے پہلے میچ میں 7گولوں سے شکست دی تھی اس سےصفر کے مقابلے ایک گول سے ہار گئی اور دیررات اسپین اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

دوسری جانب جہاں کروشیا نے کناڈا کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی، وہیں مراکش کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب کی دعویدار مانی جانے والی بلجیم کی ٹیم کو صفر کے مقابلہ 2گولوں سے شکست دی۔مراکش نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ-ایف مقابلے میں بلجیم کو شکست دے کر 24 سال بعد پہلی ورلڈ کپ جیت درج کی اور ٹورنامنٹ میں ایک اوراپ سیٹ کو انجام دیا۔السمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کی جانب سے عبدالحمید صابری (73ویں منٹ) اور زکریا ابوخلال (90+2 منٹ) نے گول کئے۔ عالمی نمبر دو ٹیم بلجیم ایک بھی گول نہ کر سکی۔فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں مراکش کی یہ تیسری مجموعی جیت تھی، جبکہ انہوں نے اپنی پچھلی جیت 1998 میں درج کی تھی۔مراکش کی ٹیم ایک جیت اورایک ڈراکے ساتھ گروپ ایف کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے، جبکہ بلجیم ایک جیت اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Related posts

مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے

www.samajnews.in

ہماچل پردیش: کانگریس کا انتخابی منشور جاری،ایک لاکھ نوکری اور پرانی پنشن اسکیم کا وعدہ

www.samajnews.in

تملناڈو سمیت 10ریاستوں میں سی بی آئی کی ’نوانٹری‘

www.samajnews.in