لکھنؤ: سرمایہ کاری کیلئے اترپردیش کو سب سے موافق اورمحفوظ ریاست قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سرمایہ کاروں سے اپیل کی ہے کہ یوپی میں سرمایہ کاری کا ہندوستان کی معیشت کی رفتار کو تیز کرنے کے مترادف ہوگا۔گلوبل انوسٹر سمٹ(جی آئی ایس-23) میں پارٹنر کنٹری کے ط ور پر جڑے نیدرلینڈ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے یوگی نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش میں سرمایہ کاری کا مطلب ہندوستان کی معیشت کو تیز کرنا ہے ۔نیدرلینڈ کے ہائی کمشنر مارٹن وین ڈین برگ کی قیادت میں آئے ڈچ نمائندہ وفد کے تئیں شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ نیدرلینڈ کے جڑنے سے ہماری شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ اس سے اترپردیش کی معیشت آگے بڑھے گی۔ انہوں نے اترپردیش میں موجود لامحدود امکانات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک ملک کی 11فیصدی زمین ہے ۔ لیکن ہم ہندوستان کے 20فیصدی اشیاء خوردنی پیدا کرتے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ میں اترپردیش سرمایہ کاری کا سب سے اچھا مرکز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں زرعی شعبے میں 23لاکھ ہیکڑزمین کی اضافی آبپاشی اہلیت کو بڑھایا ہے ۔ گنا، آلو اور دودھ کے پروڈکشن میں ملک میں نمبر ایک ہیں۔ بہتر نظم ونسق، اچھی کنکٹی وٹی اور غیر منقطع بجلی کی فراہمی سے اترپردیش میں سرمایہ کاری کا اچھا ماحول بنا ہے ۔یوگی نے کہا کہ ریاست کی سڑکوں کو بہتر کرنے کیلئے ایف ڈی آر تکنیک کو اپنانے والا اترپردیش پہلا صوبہ ہے جسے ملک کی دیگر ریاستیں بھی اپنا رہی ہیں۔ پانچ ایکسپریس وے کے ذریعہ سے ہم نے ریاست کے سبھی حصوں کو جوڑا ہے ۔ ہماری انٹر۔اسٹیٹ کنکٹی وٹی بہت بہتر ہوئی ہے ۔ آج اترپردیش سے کسی بھی ریاست میں جانا اور آنا بہت آسان اور سہولیت بخش ہے ۔ انہوں نے بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہاں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کا سرمایہ محفوط ہوگا اور ہماری حکومت انہیں پورا تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر نیدر لینڈ کے ہائی کمشنر مارٹن وین ڈین برگ نے کہا کہ یہ سمیلن سرمایہ کاروں کو یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اپنی جانب مائل کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔ ڈچ کمپنیوں کے نمائندوں سے متعارف کراتے ہوئے نیدرلینڈ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ فوڈ، توانائی، مینو فیکچرنگ سیکٹر میں اترپردیش میں لامحدود امکانات ہیں۔ آنے والے وقت میں نیدر لینڈ کی مزید کمپنیاں اترپردیش میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔