ہریددوار،سماج نیوز:اتراکھنڈ میں آج ایک دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس باراتیوں کو لے کر جارہی ہے۔ اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی میں ایک بس کھائی میں گر جانے سے دلخراش حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 33 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ متعدد افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زیادہ باراتی سوار تھے اور یہ بس ہریدوار کے لالڈھنگ سے بیروں کھال بلاک کے گاؤں کانڈا تلا کی جانب گامزن تھی۔ اس دوران یہ تیز رفتار بس سیمڈی بینڈ کے نزدیک تقریباً 350 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ راحت اور بچاو? ٹیم نے اب تک 25 لاشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ رات میں اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقت پیش آئی۔ اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد ہنوز لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی نے بس حادثہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے ہر ممکن علاج کا بندوبست کیا جائے اور راحت رسانی کے کاموں میں تال میل کے ساتھ تیزی لائی جائے۔ سلت کے ایس ڈی ایم اور ایمبولنس، لائٹ، حفاظتی آلات، رام نگر سے دو ایمبولنس، ہلدوانی سے ایک امبولنس اوار راحت رسانی کا سامان موقع پر روانہ کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ نینی تال اور الموڑا نے بذات خود تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ میں پیش آنے والے حادثوں کے پیش نظر اپنی آج یعنی بدھ کے روز کی تمام تقریبات منسوخ کر دیں۔
previous post
next post