29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

دہلی کے گاندھی نگر میں آتشزدگی

کپڑا مارکیٹ میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور 150 اہلکار بجھانے میں مصروف

نئی دہلی ، سماج نیوز: شمالی دہلی میں واقع گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں بدھ شام کو بھیانک آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور تقریبا 150 اہلکار اس آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ اس واقعہ میں فی الحال کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے ۔ فائربریگیڈ محکمہ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ ایک تنگ گلی کے اندر لگی ہے، جس کی سے گاڑیوں کو اندر پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے اور وہاں پر آگ بجھانے میں دقت پیش آرہی ہے ۔یہ آگ گاندھی نگر کے نہرو گلی میں واقع جے امبے نام کی دکان میں لگی ہے ۔ فائر بریگیڈ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں شام 5:40 بجے اس آگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیوں کو فورا وہاں بھیجا گیا۔ حالانکہ جس دکان میں آگ لگی وہ کافی تنگ گلی میں ہے اور وہاں آس پاس کوئی پانی کا ذریعہ بھی دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکل ہورہی ہے ۔ادھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اس واقعہ کو انتہائی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ گاندھی نگر کی کپڑا مارکیٹ میں آگ لگنے کا یہ واقعہ انتہائی بدقسمی ہے ۔ فائر بریگیڈ محکمہ آگ بجھانے کے کام میں مستعدی سے مصروف ہے ۔ ضلع انتظامیہ سے میں واقعہ کی ساری جانکاری لے رہا ہوں ۔راجدھانی دہلی کے گاندھی نگر علاقہ میں واقعہ کپڑا منڈی کو ایشیا کی سب سے بڑی کلاتھ مارکیٹ بتایا جاتا ہے ۔ یہاں آس پاس بہت بڑے علاقے میں کپڑوں کی ہی دکانیں ہیں ۔ ایسے میں فکر اس بات کی بھی ہے کہ یہ آگ دوسری دکانوں تک نہ پھیل جائے ۔فی الحال آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ حالانکہ فائربریگیڈ محکمہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد ہی وہ صحیح وجہ بتا پائیں گے ۔

Related posts

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پیر میں لگی گولی

www.samajnews.in

مملکت سعودی عرب اسلام و ایمان کا ایک خاص قلعہ ہے،ایمان قیامت سے قبل مکہ اور مدینہ میں سمٹ جائیگا

www.samajnews.in

مملکت سعودی عرب اور اسلامی تشخص کا تحفظ

www.samajnews.in