38 C
Delhi
مارچ 26, 2025
Samaj News

ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ٹاور پر چڑھے حسیب الحسن، ’آپ‘ کیخلاف کیا احتجاج

نئی دہلی، سماج نیوز: عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے دو مرحلوں میں 250 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جن لیڈروں کو ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں ملا ان کی ناراضگی آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہے۔ ایسے ہی ایک امیدوار کا نام ’آپ‘ لیڈر حسیب الحسن کا ہے جو شاستری پارک وارڈ 213 سے تیاری کر رہے تھے۔ ’آپ‘ نے حسیب کو پہلے کارپوریشن میں نامزد کونسلر کے عہدہ پر فائز کیا تھا، لیکن اس بار کڑی محنت کے باوجود دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں ’آپ‘ نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کیلئے حسیب الحسن نے شاستری پارک میٹرو کے سامنے ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ کر پارٹی کی غلط پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ ان کا الزام تھا کہ پارٹی نے رات دِن محنت کرنے والے فرد کو ٹکٹ نہیں دیا اور کاغذات بھی رکھ لیے۔

ٹاور سے نیچے آنے کے بعد حسیب الحسن نے عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا،کہا ‘یہ آپ لوگوں کی جیت ہے، اگر میڈیا اور عوام نہیں آتے تو پارٹی کے لوگ میرے کاغذات واپس نہیں دیتے

حسیب نے کاغذات واپس نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی بھی دی۔اس واقعہ کا ایک منٹ سات سیکنڈ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں حسیب نے کہا کہ ٹاور کی اونچائی بہت ہے میں نے دن و رات محنت کی، سب کچھ دیا اس پارٹی کو، مجھے ٹکٹ مت دو لیکن مجھے میرے کاغذات واپس دے دو، تاکہ میں نامزدگی جمع کرا سکوں، اگر مجھے میرے کاغذات نہیں ملے تو میری موت کے ذمہ دار درگیش پاٹھک اور آتشی دونوں ہوں گے۔موقع پر پولس بھی پہنچ گئی، معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے حسیب الحسن کو ان کے اصل کاغذات واپس کر دیئے، جس کے بعد وہ ٹاور سے نیچے اتر آئے۔ ٹاور سے نیچے آنے کے بعد حسیب الحسن نے عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپ لوگوں کی جیت یے، اگر میڈیا اور عوام نہیں آتے تو ’آپ‘ کے لوگ میرے کاغذات واپس نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام چاہتے ہیں تو میں اب آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

Related posts

عامر خان کی بیٹی آئرہ خان اور نوپور شکھرے نے کی سگائی

www.samajnews.in

منیش سسودیا کو نہیں ملی ضمانت

www.samajnews.in

’نسوک‘ کے پہلے ہندوستانی روڈ شو نے منظم عمرہ کے تجربے کیلئے جدید خدمات کو متعارف کرایا

www.samajnews.in