19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

ایم ای پی (MEP) دہلی میونسپل کارپوریشن کا لڑے گی الیکشن

نئی دہلی، سماج نیوز: آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (ایم ای پی) دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں دہلی پردیش یونٹ کی طرف سے اپنی قسمت آزمائے گی۔ایم ای پی کی طرف سے سروے کرایا گیا اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں میں سے کچھ امید وار آئے۔آل انڈیا مہیلاامپاورمنٹ پارٹی میں کانگریس پارٹی کے دہلی سٹی نائب صدر نصیر الحسن، دہلی کانگریس چاندنی چوک ودھان سبھا کے جنرل سکریٹری معراج الدین قریشی، جامع مسجد علاقہ کی نوجوان کارکن موہیتا جین، مرحوم جسٹس سردار علی کی اہلیہ محترمہ عشرت زرین، دہلی کانگریس کے جنرل سکریٹری چاندنی چوک ودھان سبھا اور دیگر نے شرکت کی۔ کانگریسی لیڈر صبیحہ کے ساتھ درجنوں لوگوں نے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

کانگریس کے کئی عہدیدارآل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی میں شامل اور پارٹی کی رکنیت اختیار کی،بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سیاست ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانیت کے انصاف پر مبنی ہے۔ دہلی کو دنیا کے سب سے آلودہ شہر کے طور پر دیکھا جانے لگاہے، یہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی وجہ سے ہے۔بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان لڑائی کی وجہ سے جامعہ نگر، ذاکر نگر، ابوالفضل اور پرانی دہلی سمیت وزیر آبادنواحی علاقوں کے بیشتر مقامات پر کام نہیں ہوسکا۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا ماننا ہے کہ میونسپل انتخابات میں ایم ای پی جو بھی سیٹ جیتے گی، وہ عوام کے اعتماد کے ساتھ جیتے گی۔آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں الیکشن لڑنے والے محنتی امیدواروں کے لیے نمبر 7065993595 جاری کیا ہے۔ اپنی مکمل تفصیلات واٹس ایپ کریں، تاکہ پارٹی کی جانب سے پیر کو نامزدگی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کو روزگار، طلبہ کے لیے اسکالرشپ اور شہر کی صفائی مہم کے لیے الگ اسکیم لائے گی۔آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے بعد دہلی اسمبلی انتخابات میں مکمل طور پر لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Related posts

سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں اور شہزادہ محمد بن سلمان

www.samajnews.in

قومی کونسل برائے فروغ اردو کا’9روزہ ممبئی اردو کتاب میلے’کا شاندار آغاز،ہزاروں اردو داں اورطلباء کی شرکت

www.samajnews.in

جیت کے رتھ پر سوار ٹیم انڈیا، لگاتار آٹھویں جیت کیساتھ ساؤتھ افریقہ کو 243رنز سے دی شکست

www.samajnews.in