Samaj News

بہار میں جرائم اور سیاست کی خوریز کہانی’’خاکی: دی بہار چیپٹر‘‘

نئی دہلی: او ٹی ٹی پر ایک نئی ویب سیریز’خاکی: دی بہار چیپٹر‘ آجکل سرخیوں میں ہے۔ یہ سیریز انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر امیت لودھا کی کتاب بہار ڈائریز‘ پر مبنی ہے جو خود انھوں نے ریاست بہار میں جرائم، سیاست اور اپنے تجربات پر لکھی ہے۔ امیت لودھا اس وقت بہار پولیس میں انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہیں۔اس ویب سیریز میں آئی پی ایس افسر کا نام بھی امیت لودھا ہی ہے۔ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بہار کے ’مہاتو گینگ‘ نے ایک مخصوص علاقے میں اپنی خوف کی سلطنت قائم کی تھی اور امیت لودھا نے کس طرح علاقے کے لوگوں کو ان مجرموں کے ڈر اور خوف سے آزاد کرایا تھا۔اس ویب سیریز میں امیت لودھا کے علاوہ مہتو گینگ کا ایک کردار دکھایا گیا ہے جس کا نام چندن مہتو ہے۔ حقیقت میں چندن مہتو کا کردار اشوک مہتو گینگ کے پنٹو مہتو پر مبنی ہے۔ نیٹ فلکس کی یہ سیریز فلسماز نیرج پانڈے نے بنائی ہے اور اسے بھاو دھولیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔یہ کہانی چندن مہتو کا عروج دکھاتی ہے اور یہ کہ کس طرح اس نے خود اپنی سلطنت قائم کی اور کس طرح آئی پی ایس افسر امیت لودھا نے اس چیلنج کا سامنا کیا۔ فلم میں جرائم کی دنیا میں بھی آگے اور پیچھے کی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پولیس نظام اور سیاسی قیادت کی خامیوں پر بھی تبصرے کیے گئے ہیں۔ویب سیریز میں امیت لودھا کا کردار اداکار کرن ٹیکر نے نبھایا ہے جبکہ چندن مہتو کا کردار اویناش تیواری نے ادا کیا ہے۔ اس سیریز میں آشوتوش رانا، روی کشن، انوپ سونی اور ونے پاٹھک بھی ہیں۔

Related posts

مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری گرفتار

www.samajnews.in

دہلی کی سیاست میں بھونچال، کجریوال کے دو وزراء مستعفی

www.samajnews.in

منیش سسودیا کو راحت نہیں، 20مارچ تک بھیجے گئے تہاڑ جیل

www.samajnews.in