20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

خون مسلم رائیگاں نہیں جائے گا قاتلوں پر عذاب لا ئے گا

غزہ پٹی میں مسلمانوں کا قتل عام از خد ظالم، جابر اور قاتل یہودیوں کی تبا ہی کی بدترین تاریخ لکھے گا

سہارنپور ، سماج نیوز:(احمد رضا) 1967 سے یہودی مسلم آبادی کے دشمنوں کے ساتھ ساز باز کرکے مسلم دنیا کو نیست و نابود کر نے پر ٹلا ہوا ہے، وہ خد کو اعلیٰ اور مسلم آبادی کو سب سے کمتر مانتے ہوئے اس پر امن اور مہذب طور طریقہ والی قوم کو مٹا نے کی جی جان سے کوشش کر رہا ہے۔ غزہ پٹی پر اسرائیل کے خطرناک حملہ اس سازش کی بد ترین سچی مثال ہے۔ دنیا مسلم آبادی کے قتل عام پر خاموش بیٹھی ہوئی ہے؟ مسلم آبادی کیخلاف یہودیوں نے جو کہا وہ ان کی سرکار نے سچ ثابت کر دکھایا، اسرائیل نے سچ مچ اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پٹی میں مسلم آبادی کا اجتماعی قتل عام انجام دے دیا ہے۔ اس ظلم وجبر کو پوری دنیا کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ اس اجتماعی قتل عام سے اسرائیل نے خد کو فرعون ثابت کر دکھایا، فلسطینی عوام کو پچھلے 67 سال سے اسرائیل برداشت نہیں کر پا رہا ہے۔ غزہ کے قتل عام کو دنیا بھر کی ذمہ دار میڈیا نے خوب دیکھا ہے۔ غزہ پٹی میں قریب قریب 40 ہزار خطرناک کیمیائی بم بر سا کر نوجوانوں، خواتین اور معصو م بچوں کو موت کے گھاٹ اتار کر اسرائیل آج گھمنڈ سے دوبا لا ہو رہا ہے۔ اصل میں اس طرح کی جارحیت سے یہودی سرکار نے خد اپنی سرکار اور اپنے اقوام کی بر بادی کی تاریخ رقم کردی ہے۔ آج پوری دنیا میں اسرائیل اقوام کے خلاف ذبردست غم و غصہ بر پا ہے۔ کل نمازِ جمعہ کے بعد صرف اور صرف سہارنپور کمشنری میں ہی قریب 500مساجد میں ان جابرانہ حملوں کی مزمت کی گئی اور قاتل جابر گروہ کی تباہی اور بربادی کی صدائیں بلند ہوئی۔ جگہ جگہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظا ہرہ دیکھنے کو ملے۔
یہ بات بھی سبھی خوب جانتے ہیں کہ جابر اسرائیل لمبے عرصے سے یہی چاہتا ہے کہ غزہ پٹی کو نیست و نابود کر فلسطینیوں کا نام و نشان تک مٹا دے۔ حماس کے حملہ کے بعد سے بوکھلائے یہودی وزیر اعظم نے فلسطین کو برباد کر نے کی کھلی ہوئی دھمکی دی ہے۔ رو س نے اس جابرانہ دھمکی پر سخت اعتراض جتا یا ہے۔ اب آپ خد انداز لگائیں کہ اصل دہشت گرد حماس ہے یا اسرائیل؟ پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑ نے والے آنکھ کے اندھوں اور دل کے کا لوں کو آج تک بھی اسرائیلی فوج اور حکومت کی دہشت گرد ی نظر نہیںآئی۔ ظالم نے لاکھوں نہتے فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لعنت ایسی حکومت پر۔ 60 سالوں سے فلسطین پر جاری تشدد کے ذریعہ یہودی(اسرائیل) اقوام لگاتار فلسطینی مسلانوں کی نسل کشی پر آمادہ ہے۔ پوری دنیا اس دہشت اور قتل عام سے خوب واقف ہے۔ آج اسرائیل حماس کو قصور وار ٹھہرا رہا ہے جبکہ اس حملہ کا ذمہ دار خد اسرائیل ہی ہے۔
ملت اسلامیہ کا درد محسوس کرتے ہوئے راشٹریہ سماجک سوشل کارکنان تنظیم کے کنوینر محمد آفاق نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے بہادر سپا ہیوں نے بہ مجبوری اچانک اسرائیل پر زمینی اور فضائی حملہ کرکے پورے تل ابیب کو دھول چا ٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان حملوں سے اسرائیل پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے، ان حملوں سے یقینی طور پر اسرائیل کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ حماس کے جیالوں نے بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کو سبق سکھا کر حق کی فتح کا بگل بجا دیا ہے اور سیکڑوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ ہلاک ہونے اور یرغمال بننے والوں میں خاصی تعداد اسرائیلی فوجیوں اور ان کے اعلیٰ افسروں کی ہے۔ اسرائیل کےلئے بڑی شرمندگی اور رسوائی کی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے میدان میں مہارتوں کے باوجود حملے کا آغاز ہونے سے قبل اسے کانوں کان خبر نہیں ہوسکی۔ یہی تو اللہ تعالیٰ کی مصلحت کی شاندار مثال ہے۔ اس پر مختلف ممالک کے حکمرانوں، عالمی تنظیموں کے سربراہوں اور بین الاقوامی اداروں کے ذمے داروں کے الگ الگ ردّ عمل سامنے آئے ہیں۔ زیادہ تر اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں تو کچھ فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر اس کا مواخذہ کرنے کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اسرائیل کی حمایت کی ہے وہ حماس کے حملے کو دہشت گردی سے تعبیر کررہے ہیں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کو مجرم بناکر پیش کررہے ہیں۔ اسی کو کہتے ہیں چوری اور سینہ زوری۔ کتنی عجیب بات ہے کہ جو لوگ 70برسوں سے مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں، جن کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے انہیں بے گھر کردیا گیا ہے، جو مسلسل جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ حماس نے جو کیا ہے اس واردات سے مظلومین کا کیا رشتہ یہ تو یہودیوں کی اسلام دشمنی کی کھلی نظیر ہے۔

Related posts

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار

www.samajnews.in

سال نو کا آغاز اذان، آیت کریمہ اور محفل میلاد سے کریں:الحاج ایم سعید نوری

www.samajnews.in

بھوجپوری اداکارہ آکانشا دوبے نے کی خودکشی

www.samajnews.in