23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے خطاب، پارٹی پیسہ لے اور دے کر الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں

کل ہند صدر و بانیہ کا ملک کے

ہر امن پسند شہری سے اپیل

نئی دہلی، سماج نیوز: (مطیع الرحمٰن عزیز) سال کے آخری مہینے میں ہونے والے ریاستی الیکشن کے تعلق سے اپنی پارٹی کی زور دار موجودگی درج کراتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ ہماری پارٹی آئندہ مہینے ہونے جا رہے صوبائی الیکشن جس میں تلنگانہ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، میزورم اور راجستھان ہے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ایسے امیدوار جو ملک کی تاریخ میں ایک تبدیلی اور ملک کو سنہرے دنوں کی طرف لے جانے کے خواہشمند ہیں وہ ہماری پارٹی سے منسلک ہو کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی خاص طور سے تلنگانہ میں 119 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کے لئے پرجوش ہے۔ جس کی آنے والے الیکشن نتائج میں ایک خاص حصہ داری ہوگی۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیر اشیخ نے ملک بھر کے لوگوں سے پارٹی کے پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر نا انصافیوں کو ختم کرنے اور حقداروں کو ان کے حقوق پہنچانے کے لئے ا ٓگے آنے کی اپیل کی ہے۔
کل ہندصدر اور بانیہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایم ای پی پانچ ریاستوں میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ یہ فیصلہ ہم نے ملک بھر سے اور خاص طور سے ان ریاستوں میں جہاں الیکشن ہونے جا رہے ہیں وہاں کے لوگوں کے پارٹی سے منسلک ہونے کی پاداش میں یہ فیصلہ لینا پڑ رہا ہے، اور نہ صرف کارکنان بلکہ الگ الگ ریاستوں سے الیکشن لڑنے والے امیدوار بھی رابطے میں آتے چلے جا رہے ہیں۔ ا س کے ساتھ ساتھ میں ہمیشہ سے ایک بات کہتی چلی آ رہی ہوں کہ آل انڈیا مہیلاامپاورمنٹ پارٹی ۔ انصاف انسانیت کے لئے (ایم ای پی) لوگوں کے لئے انصاف حاصل کرنے کے لئے آگے آئی ہے، لوگوں کے ساتھ ہر مشکل اور برے وقت میں کھڑی رہے گی ، خصوصا خواتین کے ساتھ جو ملک بھر میں نا انصافیاں اور حق تلفیاں کی جا رہی ہیں پارٹی اس کے سد باب کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔ جب ہم ایک خاتون کی تحفظ کے لئے بات کہتے ہیں تواس میں وہ تمام لوگ مشترک ہو جاتے ہیں جو ایک خاتون کی قیادت میں زندگی جیتے ہیں چاہے وہ باپ، بیٹا ، بھائی اور دیگر اعزا و اقربا ہوں شامل ہیں ۔
ملک کے ہمارے وہ چاہنے والے جنہوںنے ہم کو زدوکوب ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ آپا پچھلے دنوں الیکشن میں ہی آنے کی وجہ سے آپ کو ہر طرح کی اذیت دے کر ستایا گیا تو کیا ایک بار پھر آپ الیکشن کی طرف قدم بڑھا رہی ہیں؟ تو میں ان سے اور ان جیسے سوچنے والے اپنے تمام بھائیوں بہنوں ،بزرگوار اور ماؤں سے کہنا چاہتی ہوں کہ دنیا میں جو بھی شخص تبدیلی اور انصاف کے لئے آگے بڑھا ہے اس کے ساتھ اذیت کا سلوک کیا گیا ہے۔ لہذا آپ لوگ نہ گھبرائیں، آپ لوگ اطمینان رکھیں، ان شااللہ کوشش کے بعد ہی کامیابی مقدر ہوا کرتی ہے۔ جب ہم چلیں گے تو ہمارے پیروں میں کانٹے چبھیں گے، خاردار کانٹے دامن سے الجھیں گے اور جب دوڑیں گے تو پیروں میں پتھر لگیں گے اور لہو لہان ہو جائیں گے۔ لیکن چمن گل و گلزار تبھی بنتا ہے جب اس میں پھاؤڑا چلایا جاتا ہے اور پانی سینچا جاتا ہے۔ اور جب قربانیاں دی جاتی ہیں تو معاشرہ گل ولگزار ہوتا ہے۔ لہذا آپ لوگ اطمینان رکھیں ،اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے تمام چاہنے والوں اور مداحوں سے کہا کہ میں نے اعلان کیا ہے کہ جو ہم نے خواب دیکھا ہے اس کو پورا کرنے کے لئے زندگی بھر کوشش کرتی رہوں گی۔ آپ لوگوں کی دعاؤں اور کوششوں کی بدولت ہم بہت جلد کامیابی کی طرف گامزن ہو جائیں گے۔ اور یہ سمجھ لیں کہ خواتین کے لئے انصاف کی بات ہو یا بچوں کی تعلیم و روزگار کا معاملہ ہو، بزرگوں کے لئے دواؤں کا مسئلہ ہو یا پچھڑی ہوئی برادریوں کے لئے ان کا حق دلانے کی بات ہوبغیر سیاست میں آئے ہوئے کسی کے حقوق کا حاصل کرپانا نا ممکن بات ہے۔ لہذا سیاست ناگزیر ہے اور سیاست میں آنا ہی حقوق و انصاف کی طلب میں سب سے مددگار شے ہے۔

Related posts

جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

www.samajnews.in

غیب پر ایمان

www.samajnews.in

ڈاکٹر قدسیہ انجم اور محترمہ صبوحی افتخارکی زیر سرپرستی سر سید احمد خان ڈے کا پر وقار انعقاد

www.samajnews.in