21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان

سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

نئی دہلی، سماج نیوز:(مطیع الرحمٰن عزیز) آل انڈیامہیلا امپاورمنٹ پارٹی (AIMEP) نے اس فیصلے کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں شرکت کرے گی، ووٹ ڈالنے جانے کا آغاز 30 نومبر کو ہو گا اور ووٹوں کا شمار اور نتائج 3 دسمبر کو کئے جائیں گے۔ AIMEPکی روح رواں اور کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی صدارت میں ایک وفد سے ملاقات کے بعد آج پارٹی کے ریاستی رہنماؤں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہAIMEP کے جمہوری عمل میں فعال طور پر شامل ہونے اور تلنگانہ کے سیاسی منظر نامے میں تعاون کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے تمام کارکنان اور عہدیداران کو ریاست کے ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہ ذات پات، چھوا چھوت کی رسم کو مسمار کرتے ہوئے انسانیت اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ریاست کے ہر فرد تک پارٹی قیادت کی بات پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں۔

ریاست میں مجموعی طور پر 119 اسمبلی حلقوں اور معتبر 3.17کروڑ ووٹرز کے ساتھ تلنگانہ سیاسی مباحث کا اہم علاقہ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ریاست میں مردوں اور عورتوں کی برابر تعداد کے ووٹرز ہیں، جن میں ہر ایک کی تعداد 1.58کروڑ ہے۔ جو انتخابی عمل میں ووٹوں کی برابری کی اہمیت کو نمایاں کرتی ہے ، عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی پارٹی کی حوصلہ اور پرسکونی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کے امیدوار تلنگانہ کے ہر اسمبلی شعبے میں مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ان علاقوں میں انتخابات کی جنگ میںحتمی طور پر شریک ہوگی اور بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ ہماری پارٹی جلد ہی انتخابی مہم کا آغاز کر دے گی، عوام کے تمام طبقات کی خدمت کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے جیسا کہ ہم سالوں سے اس نیک عمل کو انجام دیتے رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے مختلف برادریوں کے مفادات کی نمائندگی کے لیے پارٹی کارکنان کے لگن اورجد جہدکی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم ایک ساتھ مل کر کام کرنے اوربرابر کے مواقع فراہم کیے جانے کے حامی ہیں۔ ہماری حکومت خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے اور ایک نئے پاکیزہ معاشرے کو قائم کرنے پر توجہ دے گی، جہاں ہر آواز کو سنا جائے اور ہر خواب کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ وکیل ڈاکٹر جی.وی. این.آر .ایس ایس ایس وارا پرساد نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے تلنگانہ کے ووٹروں کی الگ الگ آوازوں کی نمائندگی کرنے کے لیے پارٹی کی لگن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کر کی جانے والی حکومت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر شہری کے پریشانی کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (AIMEP) کا تمام سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ جمہوری اصولوں اور تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے تئیں اس کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ سابق جج آر مادھوا راو ¿ نے اس عہد کی بازگشت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا مشن لگن اور دیانتداری کے ساتھ تلنگانہ کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ ہمارا مقصد ریاست بھر میں مثبت تبدیلی لانا اور کمیونٹیز کی ترقی میںثابت قدمی کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔ تلنگانہ اے. آئی.ایم.ای.پی (AIMEP) کے صدر جان نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ تلنگانہ کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم اپنے حلقوں کی خدمت کرنے اور ان کی بہتری کے خاطر کام کرنے کے لیے وقف ہیں۔

 

 

Related posts

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگر کی مجلس عاملہ کی میٹنگ اختتام پذیر

www.samajnews.in

حج اور مملکت سعودی عرب

www.samajnews.in

نئے جنگی لباس میں نظر آئے گی فضائیہ

www.samajnews.in