41.1 C
Delhi
مئی 29, 2024
Samaj News

’’البر فاؤنڈیشن ممبئی‘‘ کی جانب سے ممبئی اور اس کے مضافات میں ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم

ممبئی، سماج نیوز: موسم سرما شروع ہوچکا ہے، دسمبر کا مہینہ چل رہا ہے، درجۂ حرارت میں دھیرے دھیرے کمی ہونے لگی ہے، اسی کے پیش نظر مورخہ 10 دسمبر 2022 بروز ہفتہ 10بجے شب سے فجر کے وقت تک ممبراء، کلوا، تھانے، کلیان پھاٹا، کلمبولی، نوی ممبئی، کلیان اور اس کے اطراف بھیونڈی اور اس کے جوانب، چیتا کیمپ، گوونڈی، چیمبور،سائن، کرلا، سی ایس ٹی اور اندھیری کے قرب وجوار، ملاڈ اور نالا سوپارہ کے آس پاس اور ممبئی کے دیگر علاقوں میں ’’البر فاؤنڈیشن ممبئی‘‘ کے کارکنوں نے راستے کے کنارے سو رہے مزدور، بےسہارا، لاچار اور غریب لوگوں کے درمیان بڑی تعداد میں کمبلیں تقسیم کرکے انہیں ٹھنڈی سے راحت پہچانے کی کوشش کی۔ کمبل تقسیم کرنے کے دوران رات بھر ’’البرفاؤنڈیشن ممبئی‘‘ سے جڑے علماء، دعاۃ، رضاکاران اور دیگر معزز اہل خیر حضرات بھی موجود رہے۔ غریبوں، یتیموں، محتاجوں اور ضرورتمندوں کی راحت رسانی ہر صاحب خیر کی انسانی اور ایمانی ذمہ داری ہے، سماجی بہبود کا بنیادی مقصد لاچاروں اور بے سہارا لوگوں کا خیال رکھنا ہے ان کی پریشانی اور دکھ درد کو اپنی پریشانی اور دکھ درد سمجھنا ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ مَن نَفَّسَ عن مؤمنٍ كُرْبَةً من كُرَبِ الدُّنيا نَفَّسَ اللهُ عنه كُرْبَةً من كُرَبِ يومِ القِيَامَة، ومن يَسَّرَ على مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللهُ عليه في الدُّنيا والآخرةِ‘‘ جس نے کسی مؤمن کی دنیا کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کردی، اللہ تعالیٰ بروز قیامت اس کی پریشانیوں میں سے ایک پریشانی دور کردے گا،جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی، اللہ اس پر دنیا وآخرت میں آسانی کرے گا۔ (ابوداود، 4946) الحمدللہ ’’البر فاؤنڈیشن ممبئی‘‘ اپنے شروع دن سے ہی غریب طبقات کے افراد کا سہارا بننے کی پوری کوشش کررہا ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جو گذشتہ شب ضرورتمندوں اور ناداروں کے درمیان کثیر تعداد میں کمبل تقسیم کیا گیا۔اللہ تعالیٰ شرف قبولیت بخشے۔ آمین یارب العالمین!

Related posts

جوشی مٹھ کے بعد ٹہری، گڑھوال اور چمبہ میں بھی درکنے لگیں دیواریں

www.samajnews.in

درس وتدریس کے ماہرین نے معیاری نصاب تعلیم بنانے پر دی کمیٹی تشکیل

www.samajnews.in

5جی میں بھارت کی بڑی چھلانگ، ایک سال میں تیسرے نمبر پر پہنچا

www.samajnews.in