19.1 C
Delhi
دسمبر 9, 2024
Samaj News

مدرڈیری کا دودھ فی لیٹر2روپے مہنگا، ایک سال میں5بار بڑھے دام

نئی دہلی، سماج نیوز: مہنگائی کسی بھی صورت کم ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ عام لوگ بے تحاشہ مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس درمیان خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں تازہ اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدر ڈیری کا دودھ منگل کے روز سے مزید دو روپے فی لیٹر مہنگا ملے گا۔ اس تعلق سے مدر ڈیری کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ اور ٹوکن والے دودھ کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ یعنی گائے اور ٹوکن والے دودھ پہلی والی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ہی مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ یعنی لگاتار دوسرے ماہ کمپنی کے ذریعہ دودھ کو مہنگا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نومبر ماہ میں مدر ڈیری کے ذریعہ دہلی-این سی آر میں فل کریم دودھ کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اور بھینس کے دودھ میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ اس سال اب تک مدر ڈیری نے مجموعی طور پر 5 مرتبہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ لگاتار دودھ کی قیمتوں میں ہو رہے اضافہ سے غریب طبقات کا بجٹ ہی گڑبڑا گیا ہے۔ مدر ڈیری دہلی-این سی آر میں 30لاکھ لیٹر روزانہ دودھ کی سپلائی کرتی ہے۔

Related posts

ایم سی ڈی انتخاب: سید عدنان اشرف کانگریس کے’’میڈیا کوآرڈی نیٹر‘‘مقرر

www.samajnews.in

خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس شروع

www.samajnews.in

امریکی ملازمتوں میں کٹوتیاں،ہزاروں ایشیائی ملازمین بے روزگار

www.samajnews.in