33.1 C
Delhi
مئی 3, 2026
Samaj News

’بھارت جوڑو یاترا‘ کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے بی جے پی:کانگریس

نئی دہلی، سماج نیوز: کانگریس نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو 109دن ہو گئے ہیں اور اس میں جمع بھیڑ دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوکھلا گئی ہے ، اس لیے وہ اس یاترا کواور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے حوالے سے غلط تشہیر کررہی ہے ۔کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی لیڈران اور اس کے آئی ٹی سیل کے ساتھ ساتھ کچھ چینل بھی اس جھوٹ کو پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے 9جھوٹ گنائے اور کہا کہ بی جے پی کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے جھوٹ میں کہا کہ یاترا میں فائیو اسٹار کنٹینر ہیں، لیکن اگر اس کی سچائی کے بارے میں جاننا ہے تو بی جے پی لیڈروں کو اس میں رہنا چاہئے ۔ دوسرا جھوٹ یہ تھا کہ کنیا کماری میں راہل گاندھی نے سوامی وویکانند میموریل کا دورہ نہیں کیا حالانکہ اس کی ویڈیو دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسرا جھوٹ یہ ہے کہ راہل پریس کانفرنس نہیں کرتے اور تقریر نہیں کرتے ، جبکہ وہ یاترا کے دوران آٹھ بار پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔ وہ ٹیلی پرومپٹر کے بغیر تقریر کرتے ہیں۔ چوتھا جھوٹ یہ تھا کہ راہل صرف جنوبی ہندوستان میں چرچ گئے ، لیکن مسٹر گاندھی تمام مذاہب کے مقدس مقامات پر گئے ۔ انہوں نے سری نارن مٹھ، چامنڈیشوری دیوی، راگھویندرسوامی مندر، سچکھنڈ، اومکاریشور اور مہاکالیشور جیسے کئی تیرتھ استلھوں میں درشن کیا۔انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بی جے پی سیل کی جانب سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے ۔ نرمدا کے کنارے الٹی آرتی کی بات کی گئی ہے جو سب سے بڑا جھوٹ تھا۔ ساتواں جھوٹ یہ تھا کہ راہل گاندھی نے اس لڑکی سے ملاقات کی تھی جس پر پاکستان کا نعرہ لگایا گیا تھا، لیکن یہ سچ نہیں تھا۔ چائے پینے کی ویڈیو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا اور اس میں جتیندر سنگھ کے راہل گاندھی کے جوتے کے تسمے باندھنے کے بارے میں جھوٹ بولا گیا۔ترجمان نے حکومت پر اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب مسٹر گاندھی بچوں کے استعمال کی شکایت کی جاتی ہے تو کانگریس کواپنا موقف پیش کرنے کے لیے الیکشن کمیشن جانا پڑا، لیکن جب وزیر اعظم کے بچوں کے بارے میں شکایت کی گئی تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں خفیہ محکمہ کے دو افسران کانگریس یاترا کے کنٹینر میں چپکے سے گئے ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں گئے تھے تو جواب ملا کہ وہ بیت الخلا استعمال کرنے گئے تھے۔

Related posts

نئی دہلی عالمی کتاب میلہ:ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ثقافتی تعلقات کی ایک نئی عبارت لکھے گا

www.samajnews.in

امتحان کے دوران طلبہ کیلئے مساجد کے کسی بھی حصّہ میں پڑھائی کیلئے بہتر انتظام کیا جا نا وقت کا تقاضہ

www.samajnews.in

جنید اور ناصر کو کار میں جلانے سے پہلے پولس کے پاس لے گئے تھے ملزمان

www.samajnews.in