13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کیلئے سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی نے بڑھایا وزن

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی نے اپنی آنے والی فلم ڈبل ایکس ایل کے لیے کافی وزن بڑھایا ہے، ہدایت کار سترام رمانی کی بننے والی فلم ڈبل ایکس ایل میں سوناکشی سنہا، ہما قریشی، ظہیر اقبال اور مہات راگھویندرا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم ٹو پلس سائز خواتین کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں کی تلاش میں ہیں۔اس فلم کے لیے سوناکشی اور ہما ​​نے کافی وزن بڑھایا ہے ہما قریشی نے کہا کہ اکثر ہر فلم میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ آپ تھوڑی مزید پتلی ہوجاؤ۔’’ ‘ڈبل ایکسل‘ میرے کریئر کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ہدایت کار نے کہا کہ تھوڑا اور موٹی ہو جاؤ۔ میں نے اس فلم کے لیے 22 کلو وزن بڑھایا ہے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے فلم ڈبل ایکس ایل کے لیے تقریباً 15 سے 17 کلو وزن بڑھایا تھا۔واضح رہے کہ اس فلم کو گلشن کمار، ٹی سیریز، واکاؤ فلمز اور مدثر عزیز پیش کر رہے ہیں۔ فلم کو بھوشن کمار اور کرشن کمار، وپل ڈی شاہ، اشون وردے، راجیش بہل، ثاقب سلیم، ہما قریشی اور مدثر عزیز نے پروڈیوس کیا ہے۔ ڈبل ایکس ایل 04 نومبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

Related posts

دہلی-این سی آر میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ڈینگو، غازی آباد میں 21 سالہ لڑکے کی موت

www.samajnews.in

یوپی: اسپتال کا غضب کارنامہ

www.samajnews.in

ایک ارب نوجوانوں کی قوت سماعت ہوسکتی ہے متاثر؟ تحقیق میں انکشاف

www.samajnews.in