Samaj News

مشہور جادوگر او پی شرما کا انتقال

 

کانپور: مشہور جادوگر او پی شرما طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اتر پردیش کے کانپور کے ایک اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ وہ کانپور کے ہی رہائشی تھے۔ او پی شرما شہر کے باڑہ علاقہ میں واقع ’بھوت بنگلہ‘ رہتے تھے اور ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی شہر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ تھیٹر اور اندراجال کی دنیا کا ہر فرد غمگین ہو گیا۔اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’کئی دہائیوں سے جادو کے اسٹیج کے ون مین شو، عالمی شہرت یافتہ جادوگر، کانپور کے رہائشی او پی شرما کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ خدا آنجہانی کو اپنے قدموں میں مقام دے اور غمزدہ اہل خانہ اور مداحوں کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔‘‘خیال رہے کہ جادوگر او پی شرما جب بھی کسی شہر میں شو کرنے جاتے تھے تو 100 سے زائد افراد کا قافلہ اس کے ساتھ ہوتا تھا۔ ان کی ٹیم بہت سے ساتھیوں فنکار، موسیقار، گلوکار، میک اپ مین، لائٹنگ کنٹرولر، پینٹر، درزی وغیرہ پر مشتمل تھی۔ جب او پی شرما ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے تھے تو ان کا سامان 16 سے زیادہ ٹرکوں کے ذریعے پہنچایا جاتا تھا۔

Related posts

شبلی کالج شعبہ اردو کے طالب علم کا بڑا کارنامہ ، محمد اسجد اردو میڈیم طلباء کیلئے مشعل راہ: پروفیسر محمد طاہر

www.samajnews.in

عوام کی بہتری کیلئے کام ہونے چاہئے ان کی تباہی کیلئے نہیں،یونیفارم سول کوڈ سبھی مذاہب کے پیروکاروں کیلئے مضرثابت ہوکر رہے گا: قاری زبیر

www.samajnews.in

دوحہ:رنگا رنگ تقریب میں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز

www.samajnews.in