Samaj News

انڈیا نے بنگلہ دیش کو 227رن سے ہرایا

چٹاگانگ: ہندوستان نے ایشان کشن (210)کی جارحانہ ڈبل سنچری اور وراٹ کوہلی (113)کی شاندار اننگز کی بدولت ہفتہ کو تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 227رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ہندوستان نے بنگلہ دیش کے سامنے 50اوورز میں 410رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 182رنز پر ڈھیرہوگئی ۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی شکست ہے ، جب کہ اس فارمیٹ میں یہ ٹیم انڈیا کی تیسری سب سے بڑی جیت ہے ۔کشن اور کوہلی نے دوسری وکٹ کیلئے 290رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کی اس بڑی جیت کی بنیاد رکھی۔ کشن نے 131گیندوں میں 24چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے 210رنز بنائے ، یہ انکے کیریئر کی پہلی سنچری اور ڈبل سنچری ہے ۔کشن 24سال 145دن کی عمر میں یہ ڈبل سنچری بنا کر یہ ریکارڈ بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے ۔

ایشان کشن کی ڈبل سنچری اور کوہلی کی سنچری

اس کے علاوہ، انہوں نے 200رنز تک پہنچنے کیلئے سب سے کم گیندیں (126)کھیلیں۔کشن کا ساتھ دیتے ہوئے کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 44ویں سنچری بھی بنائی۔ کوہلی نے 91گیندوں پر 11چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113رنز بنائے اور ون ڈے میں سنچری کا 40ماہ کا طویل انتظار ختم کیا۔ کوہلی نے اس سے قبل 14اگست 2019کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سنچری بنائی تھی۔اس کے ساتھ کوہلی (72)نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سابق آسٹریلیائی بلے باز رکی پونٹنگ (71)کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں صرف سچن تیندولکر (100)ان سے آگے ہیں۔اس بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کشن سے 28رنز کم اسکور کر کے آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے تین جبکہ اکشر پٹیل اور عمران ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور محمد سراج نے ایک ایک کھلاڑی کا وکٹ حاصل کیا۔ اس شکست کے باوجود بنگلہ دیش نے تین میچوں کی سیریز دو-ایک سے جیت لی۔

Related posts

سرقلم کردیتے تو بہترہوتا، افغان خواتین کا ردّعمل

www.samajnews.in

ملائم کو مسلمان کبھی نہیں بھول سکتے: مولانا خالد رشید فرنگی محلی

www.samajnews.in

بہار: 2025 کا اسمبلی الیکشن تیجسوی کی قیادت میں لڑیں گے: نتیش کمار

www.samajnews.in