Samaj News

تعلیمی مظاہروں سے طالبان علوم نبوت کی خفیہ صلاحیتوں میں نکھار آتاہے: وصی اللہ مدنی

ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے زیرسرپرستی تمام حلقوں میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ ختم

سدھارتھ نگر، سماج نیوز: اللہ کے فضل وامتنان اور حلقوں کے مخلص ذمہ داران کی خصوصی کوششوں کے باعث ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی سے ملحق ضلع کے تمام مکاتب کے طلبہ کے مابین ساتوں حلقوں میں منتخب و اعلان شدہ مراکز پر سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ ختم ہوگیا، جس میں پورے ضلع کے درجنوں مدارس ومکاتب کے طلبہ و طالبات پورے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئےان کے ساتھ ان کے اساتذہ اور سرپرست بھی حاضر ہوئے، حکم کے فرائض پوری امانت ودیانت اور احساس ذمہ داری کے ساتھ ضلعی جمعیت کی جانب سے متعین اساتذہ، علماء اور ماسٹران صاحبان نے انجام دئے، پروگرام کو وقت پر شروع کرنے کی خاطر ناظم جمعیت نے اپنے آفس سکریٹری کے بدست دینیات کے پرچہ سوالات مع حل جوابات، منتخب دعائیں اور نتیجہ فارم ایک روز قبل تمام نظمہائے حلقہ کے ہاتھوں میں پہنچادئے تھے، ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی سہ رکنی وفد مولانا شفیع اللہ مدنی، عزیزم عبدالمنان کے ہمراہ حلقہ اٹوا کے سینٹر جامعہ اتحاد ملت، حلقہ بسکوہر کے سینٹر المعہد الاسلامی بڈھی خاص، حلقہ شہرت گڑھ کے سینٹر تعلیم الدین، برئنیاں کا بنفس نفیس جاکر دورہ کیا، مکاتب کے اساتذہ اور مقامی جمعیتوں کے ذمہ داروں سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملاقات کیں، حلقہ شہرت گڑھ کے سینٹر پر اختتامی پروگرام برائے نتائج اعلان اور تقسیم انعامات کی صدارت کرتے ہوئے اپنا مختصر صدارتی خطاب پیش کیا جس میں مشارکین اساتذہ اور طلبہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مظاہروں سے علوم ومعارف کی نئی نئی راہیں کھلتی ہیں،طلبہ کی علمی، فکری تربیت اور خفتہ صلاحیتوں میں پختگی، بالیدگی اور نکھارآتا ہے، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا عبدالسمیع سلفی اور مولانا اعجاز احمد سنابلی وغیرہم نے اپنے بیش قیمت تاثراتی کلمات میں مدارس دینیہ کے روشن خدمات اور طلبہ کے تاب ناک مستقبل کے لیے اپنی فکرمندی کا اظہار کیا۔

مولانا سعود اختر سلفی نے حلقہ بڑھنی بمقام قباپبلک اسکول، تلسیا پور،مولانا عبدالرب سلفی نے حلقہ بانسی بمقام عائشہ گرلس کالج، نرکٹہا، مولانا عبدالرحیم امینی نے حلقہ نو گڑھ بمقام دارالہدی، یوسف پوراورمولاناعبدالستارسراجی نے حلقہ ڈومریا گنج بمقام مصباح العلوم، رسول پور کا دورہ کیا، اطلاعات اور موصولہ رپورٹ کے مطابق تمام حلقوں میں پروگرام اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوا اورانتہائی عمدگی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور قبیل مغرب تمام مشارکین اور نمایاں نمبرات وپوزیشن ہولڈر طلبہ کو خصوصی وتشجیعی انعامات نقد اور کتابوں کی شکل میں دیئے گئے، تمام حلقوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات 5فروری بروز اتوار فائنل تعلیمی مظاہرہ بمقام صدر دفتر نوگڑھ میں شریک ہوں گے۔ ان شاء اللہ تعالیناظم جمعیت نے ان تمام مدارس ومکاتب کے ذمہ داروں، اساتذہ کرام اور ہونہار طلبہ و طالبات کو مبارک باد کرتے ہوئے بصمیم قلب شکریہ ادا کیا جوضلعی جمعیت کے اس تعلیمی مشن کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں جمعیت کے شانہ بشانہ پوری مستعدی کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی تعلیمی بیداری وجماعتی غیرت کا ثبوت دیا،اور ان مکاتب ومدارس پر اپنے گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا جو تعلیم کو فروغ دینے کا زبانی دعویٰ کرتے ہیں لیکن علمی مسابقوں اور تعلیمی مظاہروں میں شرکت کرنے سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں یہ نونہالانِ ملت کے ساتھ کھلی خیانت ہے، اللہ ہم سب کو صحیح فہم اور عقل سلیم عطا فرمائے۔ آمین

Related posts

ایم سی ڈی انتخاب: سید عدنان اشرف کانگریس کے’’میڈیا کوآرڈی نیٹر‘‘مقرر

www.samajnews.in

پارلیمنٹ پر ایک اور حملہ

www.samajnews.in

کجریوال حکومت کے 78800کروڑ کے بجٹ میں تعلیم وصحت پر فوکس

www.samajnews.in