نئی دہلی،سماج نیوز:اقرأ حمدو نعت اکیڈمی نئی دہلی کے زیرانتظام جمعرات 2فروری (آج)بعد نماز مغرب ایوان غالب ماتا سندری روڈ پر منعقد ہورہا ہے ۔جس میں مصر کے معروف قاری الشیخ المقری عبدالناصر حرک اور ایران ہی کے مشہورو معروف قاری جعفر فردی صاحب بطور خاص شریک ہوں گے۔اس روحانی محفل کی صدارت حضرت قاری محمد آفتاب عالم استاذ تجوید و قرات دارالعلوم دیوبند فرمائیں گے جبکہ جملہ پروگرام کی سرپرستی حضرت مفتی حسام الدین صاحب امام و خطیب چاند مسجد ابوالفضل انکلیو اوکھلا فرمائیں گے۔پروگرام کی نقابت قاری مجاہد حبیبی صاحب سیتامڑھی بہار فرمائیں گے۔ان کے علاوہ حضرت قاری سید صدیق صاحب دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات، حضرت مولانا محمد مسلم قاسمی صاحب جمعیۃ علماء دہلی،حضرت مفتی عبدالرزاق صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءدہلی، حضرت مولانا داؤد صاحب امینی باب العلوم جعفرآباد، حضرت قاری ہدایت اللہ صاحب جے پور راجستھان،حضرت قاری اقرار صاحب استاد دارالعلوم دیوبند ،حضرت قاری محمد ثاقب صاحب مدرسہ ابوہریرہ امروہہ،حضرت قاری عبدالعزیز صاحب دارالعلوم ترکیسر گجرات کے علاوہ درجنوں معززمہمانان عظام شامل ہورہے ہیں۔ پروگرام کے کنوینر قاری فضل الرحمان اور ماسٹر زاہد حسین نے نمائندہ کوبتایا کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اور بعض مہمانان عظام تشریف بھی لا چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راجدھانی کے تقریبا سبھی معروف مشہور ہستیاں زینت اسٹیج ہورہے ہیں ۔مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر مفتی مکرم احمد شاہی امام فتح پوری، ڈاکٹر شیخ فرقان مہربان علی المدنی بجنور، ڈاکٹر حکیم عیاض ہاشمی ،محمد شعیب اکرم ایم ڈی آیورویدا ،ڈاکٹر سید فاروق ہمالین گروپ،مولانا اصغر علی امام مہدی،مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی،مولانا محب اللہ ندوی امام پارلیمنٹ مسجد ،قاری نسیم احمد فخرالعلوم گانوڑی ،قاری محمد یاسین صاحب ایران کلچر ہاؤس کے علاوہ شعرائے عظام میں تابش ریحان اور قاری محمد زبیر گجرات کے نام شامل ہیں۔
previous post