45.1 C
Delhi
مئی 29, 2024
Samaj News

انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ،60ہلاک، 700سے زائد زخمی

جکارتہ: گزشتہ کچھ دنوں میں زلزلہ کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ اس درمیان آج انڈونیشیا میں زلزلہ کے زور دار جھٹکے نے زبردست تباہی کا عالم رونما کر دیا ہے۔ پیر کے روز انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں 5.4شدت کے اس زلزلے نے تازہ خبروں کے مطابق کم از کم 60لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے جبکہ تقریباً 700 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک مقامی افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ایک درجن عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں یا پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مغربی جاوا علاقہ کے سیانجور علاقہ میں مرکوز تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2میل) تھی۔ سیانجور ضلع کے مقامی افسران نے کہا کہ گھروں سمیت درجنوں عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ گریٹر جکارتہ علاقہ میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جہاں لوگوں میں دہشت طاری ہے۔

راجدھانی میں فلک بوس عمارتیں تین منٹ سے زیادہ وقت تک ہلتی ہوئی دکھائی دیں، جن میں سے کچھ کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی جکارتہ میں ایک ملازم ویڈی پریمادھنیا نے کہا کہ ’’زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ میرے ساتھیوں اور میں نے نویں منزل پر ایمرجنسی سیڑھیوں کے ساتھ ہمارے دفتر سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق کچھ لوگوں نے جکارتہ کے مرکزی کاروباری ضلع میں دفاتر کو خالی کر دیا، جبکہ دیگر لوگوں نے عمارتوں کو ہلتے ہوئے محسوس کیا اور فرنیچر کو بھی ہلتے ہوئے دیکھا۔

Related posts

فٹبال کنگ پیلے کا 82سال کی عمر میں انتقال

www.samajnews.in

آپ‘ نے تمام پارٹیوں کو تعلیم پر بات کرنے پر مجبور کیا: اروند کجریوال’

www.samajnews.in

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی- قائم جن کے دم سے ہے محفلوں کی تابانی

www.samajnews.in