نئی دہلی، سماج نیوز:گزشتہ روز سپریم کورٹ کی سماعت کے درمیان ہیرا گروپ آف کمپنیز کے حق میں یہ فیصلہ تاریخ ساز فتح سمجھا جا رہا ہے ، جو کہ ہیرا گروپ کی جائیدادوں کو سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے حوالے کرتے ہوئے عدالت علیہ نے ایجنسیوں کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ اگر تم کمپنی کی پراپرٹیز اور ان کے اکاؤنٹس پر تالے اور منجمد کرنے کا بورڈ لگا کر رکھو گے تو بھلا کوئی کس طرح پیسوں کی ادائیگی کر سکے گا۔ لہٰذا سپریم کورٹ نے ایجنسیوں کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اب یہاں سے صرف ایس ایف آئی او جانچ ایجنسی ہی ہیرا گروپ کے معاملے کی درمیان میں مداخلت کا حق رکھے گی اور تمام ایجنسیوں کو یہ حکم سنایا کہ آپ لوگوں کی ہیروگروپ میں مداخلت بے جااور وقت کی خرابی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اور دوسرا بڑا حکم سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہیرا گروپ کی تمام 87 مہنگی جائیدادوں کو جن پر ایجنسی ای ڈی اور دیگر نے اپنے بورڈ چسپاں کئے ہیں ان کو ہٹالے۔ اب ہیرا گروپ اپنی تمام جائیدادوں پر آزادانہ حق رکھتی ہے۔ یہاں سے ہیرا گروپ جس بھی جائیداد کو فروخت کرکے لوگوں کے پیسوں کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے وہ کرے۔ اب کسی طرح کا کوئی مداخلت ایجنسیوں کی طرف سے نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ہیرا گروپ کے ایک سرمایہ کار مطیع الرحمٰن عزیز نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے ۔مطیع الرحمٰن عزیز نے بتایا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے جاری بیان میں اس تاریخ ساز فیصلے کو خوش آئندہ ہی نہیں بلکہ اپنے سرمایہ کاروں کی جیت بتائی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کی دعائیں اور ان کے صبر کا پھل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک بھارت کے قانون اور عدلیہ پر پورا بھروسہ تھا کہ ایک دن ہیرا گروپ اور اس کے سرمایہ کاروں کی جیت لازم ہو گی۔ اب یہاں سے ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کریں گے جو ہمارے ساتھ تسلسل میں بنے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ بھی انصاف کا پیمانہ قائم کیا جائے گا جنہوں نے اپنی ضروریات کی بنا پر اپنے پیسوں کی ادائیگی چاہی ہے۔ ان کے ساتھ بھی انصاف ہو گا جو جانچ ایجنسیوں کے چوکھٹ تک گئے ہیں۔ یا جنہوں نے عدالت اور محکموں کا راستہ اپنایا ہے۔ ہمارا کسی کے ساتھ کسی طرح کی تفریق کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار سو کروڑ روپئے کی رقم ایس ایف آئی او کی ماتحتی میں رکھنے کا کہا ہے۔ لہذا وہ تو ہم نے پہلے ہی کر دیا ہے، کہ ایک نو سو کروڑ روپئے کی جائیداد کو ایس ایف آئی او میں پہلے ہی ماہ اگست 2022میں پیش کر دیا ہے، رہی کسی بھی پراپرٹی کو بیچ کر سرمایہ کاروں کے پیسوں کی ادائیگی تو وہ ہماری دسترس میں ہے، بہت جلد اس کام کو بھی تکمیل کو پہنچا کر کمپنی کی ایما کو ثبت کر دیا جائے گا۔ انشااللہ
واضح رہے کہ یہ کارروائی بہت پہلے کر لی جاتی۔ لیکن درجنوں ایجنسیوں کی مداخلت کے اپنے اپنے حربے اور ٹال متول نے نے معاملے کو طول دیا۔ ورنہ سرمایہ کاروں کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہی ساری آزمائشوں سے گزر کر ان قیمتی جائیدادوں کو کوڑیوں کے بھاؤ میں بکنے سے بچایا گیاہے۔ جس کیلئے پیچھے سے ماحول بنایا گیا تھا۔ آج الحمد للہ ہیرا گروپ کو وہ فتح دستیاب ہوئی ہے، جس کی برسوں سے تمام سرمایہ کار دعا کر رہے تھے، اور خود ہیرا گروپ ، بورڈ آف ڈائرکٹرس اور خود سی ای او ہر مصائب و آلام سے گزر کر لوٹ کھانے والوں سے بچاتے رہے۔ اب امید اس بات کی جتائی جا رہی ہے کہ آئندہ 5 دسمبر کو پھر سے سپریم کورٹ میں سماعت ہے، اس سماعت سے قبل اور اس کے بعد لگ بھگ دسمبر اخیر تک سرمایہ کاروں کے رقم کی اچھی خاصی ادائیگی ہو جائے گی،انشااللہ۔ یہ سب ملک کی عدلیہ کے مضبوط قانون کی بدولت ہو سکا۔ اس بات کیلئے ہم اللہ رب العالمین کے بے انتہا ممنون ومشکور ہیں۔