Samaj News

بھارت کی تمام جانچ ایجنسیوں نے ہیرا گروپ کی تفتیش کرلی

سیکڑوں عدالتی حکم ناموں میں کمپنی غلط ثابت نہیں ہوئی: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی، سماج نیوز: ( مطیع الرحمٰن عزیز) گزشتہ مہینے 28مارچ کو ہوئی ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت کا حکم نامہ ویب سائٹ پر تاخیر سے اپلوڈ ہوگیا ہے۔ حکم نامہ منظر عام پر آتے ہی ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی کمپنی کے کنبہ کو ایک ویڈیو ریلیز کرکے ان کے دلوں کی تسلی تشفی اور دعاؤں کے لئے اپنا بیان منظر عام پر لایا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لوگ جنہوں نے میرے سکھ دکھ میں میرے ساتھ رہے ان کو حالیہ سپریم کورٹ کے حکم نامہ کا مختصر اپڈیٹ پیش کرنا چاہتی ہوں۔ سابقہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے حکم نامہ میں ان دونوں فرضی زمین کے دعوہ داروں کی موجودگی میں ڈی مارکنگ کا حکم نانذ کیا گیا تھا۔ اس حکم نامہ کے مطابق عمل درآمد کیا گیا اور سپریم کورٹ نے آبزرو کرتے ہوئے پایا کہ جو 35000 اسکوائر یارڈ ہیرا گروپ کی زمین ہے اس کو واضح طور پر نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ہیرا گروپ اور اس کی سی ای عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ فروخت کر سکتی ہیں۔ لہذا اللہ رب العالمین کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے میرے لئے، بورڈ آف ڈائرکٹرس کے لئے اور آپ تمام ہیرا فیملی اور مداحوں کے لئے بہت بڑی خوش خبری کی بات ہے۔

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مزید کہا کہ اس سپریم کورٹ کے آرڈر میں یہ بھی واضح طور پر تحریر کر دیا ہے کہ اب اس کیس میں زیادہ آرڈرس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ جو لوگوں کی ادائیگیاں ہیں وہ ہو جائیں تو سارے معاملے ختم سمجھے جائیں گے۔ آج مجھے وہ وقت یاد آرہا ہے کہ دشمنوں نے ہیرا گروپ کو گرانے اور پست کرنے و برباد کرنے کے لئے طرح طرح کے الزامات لگائے۔ تکلیف دینے کے لئے ہیرا گروپ کے ذمہ داروں سمیت تمام ہیرا فیملی کو کمزور کرنے کے لئے ہر وہ کوشش بروئے کار لائی گئی جو بد کرداروں سے ہو سکتی تھی۔ لیکن مجھے اس رمضان کے بابرکت مہینے میں کہنا پڑرہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایک غلط کار کا حساب عنقریب لے گا۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج تک ضمنی عدالتوں سے ہائی کورٹ تک اور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تک ہندستان ہی نہیں دنیا کی ہیرا گروپ آف کمپنیز پہلی وہ کمپنی بن گئی ہے جس پر ایک بھی الزام غلط ہونے کا عائد نہیں ثابت کیا گیا ہے۔ اور یہ بھی ریکارڈ کی بات ہے کہ بھارت کی تمام جانچ ایجنسیوں نے اپنے طور طریقے سے ہیرا گروپ آف کمپنیز کی جانچ پڑتال کی ہے۔ اور ہم نے ہر ایک ایجنسی کو اس کے شرائط کے ساتھ ان کی جانچ پڑتال میں مدد کیا ہے اور آج بھی ہر جانچ ایجنسی کو ہم مکمل طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنا کام کر رہے ہیں۔

ہمارے لئے بہت بڑی خوش آئندخبر یہ بھی ہے کہ وہ دن بہت قریب آگیا ہے جب فتح مبین کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ پھر سے تمام ہیرا فیملی کے گھروں میں ویسی ہی خوشیاں آئیں گی بلکہ اس سے ہزار گنا زیادہ خوشیاں اللہ تعالیٰ سب کے گھروںمیں مقدر فرمائے گا۔ یہ میری اللہ کے ذات سے امید ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو ضرور بالضرور پورا فرمائے گا۔ اور آگے چل کر سپریم کورٹ کا ایک خاص اپڈیٹ یہ بھی تھا کہ کچھ لوگوں نے کمپلین کیا تھا کہ ہیرا گروپ نے اٹیچمنٹ میں رہی پراپرٹیز کو سیل کر دیا ہے۔ جس کے جواب میں سپریم کورٹ آف انڈیا کا واضح حکم یہ تھا کہ اگر ایسا ہوا بھی ہے تو ایجنسی ایس ایف آئی او کے مد نظر اس ریکارڈ کو رکھ دیا جائے۔ کیونکہ ہر حساب ایس ایف آئی او کے سامنے رکھنے کا واضح حکم پہلے سے ہے۔ بہت سارے لوگوں کا فون کال، میسیج ، ای میل آتا رہتا ہے کہ آپا یہ سب کب ختم ہوگا۔ تو میں یہی کہنا چاہوں گی میری پیاری ہیرا فیملی اگر میرے بس میں ہوتا تو آپ نے دیکھا ہوگا سابقہ دنوں میں میں نے سکنڈوں میں لوگوں کی امانتیں لوگوں تک پہنچائی ہیں۔ لوگوں کو کروڑہا کروڑ روپئے قرض دئے ہیں۔ خود آنے کے بعد سے لے کر اب تک کتنوں کو مکمل امانت، کتنوں کو بیس فیصد اور بہت سارے لوگوں کو پارشل کی امانت کے طور پر دیا جا چکا ہے۔ مجھے بہت فکر ہے، دن رات کے ہر لمحہ ہر منٹ پر میں فکر مند ہوں ۔ آپ لوگ مجھے غافل نہ سمجھیں میرا اللہ سب کو جانتا اور دیکھ رہا ہے۔

کل ملا کر ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حالیہ اپڈیٹ لوگوں کے لئے تسلی اور تشفی کے لئے بے حد پرسکون ثابت ہوا۔ کیونکہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی زبانی بیان کا ایک الگ ہی اثر ہوتا ہے۔ جس سے ہیرا فیملی کے لاکھوں افراد پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ اور یہ چیز بھی ہیرا فیلی کے لوگ سمجھتے ہیں کہ بیس سال کے گزشتہ کیریئر میں کبھی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ایک دن بھی تاخیر نہیں کی۔ لہذا گزشتہ دنوں کے نوٹ بندی، پھر اس کے اوپر دو دوسال کے کرونا کے حالات اور پھر عالمی مندی سے عوام کی ٹوٹی ہوئی کمر جو ہے وہ ایک لفظ زبان سے نکال رہے ہیں ورنہ ہیرا گروپ کا سنہرا باب ہر کسی کو یاد ہے۔

Related posts

امول‘ کا ٹارچر، دودھ کی قیمتوں میں پھر اضافہ’

www.samajnews.in

جنید اور ناصر کو کار میں جلانے سے پہلے پولس کے پاس لے گئے تھے ملزمان

www.samajnews.in

2024 میں زیادہ سے زیادہ مراقبہ کی مشق کریں

www.samajnews.in