39.1 C
Delhi
اپریل 27, 2025
Samaj News

عامر خان کی بیٹی آئرہ خان اور نوپور شکھرے نے کی سگائی

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ 18 نومبر کو باضابطہ ایک تقریب کے دوران سگائی کر لی۔ کچھ ماہ قبل کی ہی بات ہے جب آئرہ کو نوپور نے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو آئرہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔ اب دونوں کی باضابطہ سگائی ہو گئی ہے، اور اس تقریب میں عامر خان کے ساتھ ساتھ ان کا پورا کنبہ بھی شریک ہوا۔ سگائی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان، آئرہ خان، نوپور شکھرے اور ان کے رشتہ داروں کی تصویریں تیزی کے ساتھ سامنے آنے لگیں۔

آئرہ خان نے جہاں سرخ رنگ کا گاؤن پہنا ہے، وہیں نوپور شکھرے نے سیاہ رنگ کا ٹکسیڈو لباس زیب تن کیا ہے۔ عامر خان اس تقریب میں سب کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، کیونکہ وہ بڑی سفید داڑھی میں بالکل ہی الگ اور جاذب نظر دکھائی پڑ رہے ہیں۔ عامر خان غالباً پہلی بار اپنے اس انداز میں کیمرے سامنے آئے ہیں۔اس تقریب میں عامر خان سفید رنگ کا کرتا پائجامہ پہنے نظر آئے اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ فوٹوگرافرس کے کیمرے ان کی طرف سے ہٹ نہیں رہے تھے۔ آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے وہ اس تقریب میں شامل ہونے والے لوگوں سے گرمجوشی کے ساتھ مل رہے تھے۔ عامر کی پہلی بیوی اور آئرہ خان کی ماں رینا دتہ بھی بیٹی کی سگائی میں پہنچی تھیں۔ وہ زرد رنگ کی ساڑی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ ان کے علاوہ آئرہ کا بھائی جنید خان، سوتیلی ماں کرن راؤ اور سوتیلا بھائی آزاد راؤ خان نے بھی سگائی تقریب میں شرکت کی۔ آئرہ کی دادی زینت حسین اور پھوپھازاد بھائی عمران خان بھی تقریب میں پیش پیش نظر آئے۔ ساتھ ہی عامر خان کی دونوں بہنیں نکہت اور فرحت بھی آئرہ-نوپور کو نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے پہنچی ہوئی تھیں۔

Related posts

اعظم خان کو جھٹکا، رامپور کے جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی لیز منسوخ

www.samajnews.in

پانی کے بل پر 31دسمبر تک مکمل معافی

www.samajnews.in

کیا ’گئو رکشکوں‘ کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے جنید اور ناصر بچ سکتے تھے؟

www.samajnews.in