29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

منیش سسودیا کو تہاڑ جیل سے ای ڈ ی نے کیا گرفتار

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو تہاڑ جیل میں بند سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو 2021-22کیلئے دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزام میں عدالتی حراست میں گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ گرفتار مسٹر سسودیا کو جمعہ کو ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونا تھا۔ اب کل اگر انہیں سی بی آئی کیس میں ضمانت مل جاتی ہے تو ای ڈی مزید پوچھ گچھ کے لیے انہیں اپنی تحویل میں لینے کی عدالت میں درخواست کر سکتی ہے ۔منی لانڈرنگ کے پہلوؤں کی جانچ کرنے والی مرکزی ایجنسی ای ڈی کی ٹیم نے مسٹر سسودیا سے آج دوسری بار پوچھ گچھ کی۔ ایجنسی دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے ۔ ای ڈی نے دہلی کی شراب پالیسی میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ کے لیے سی بی آئی کے ذریعہ درج کیے گئے ایک کیس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی ہے۔ذرائع کے مطابق ای ڈی مسٹر سسودیا کو کل عدالت میں پیش کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے سکتی ہے ۔یہ ایجنسی، جو وزارت خزانہ کے تحت آتی ہے ، دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر سے ان کے دور میں لاگو کی گئی نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ کمیشن اور کک بیک کی کمائی کے لین دین سے متعلق ذرائع کی جانچ کر رہی ہے ۔ تاہم بعد میں یہ پالیسی واپس لے لی گئی تھی۔

Related posts

خوشی ماتم میں تبدیل

www.samajnews.in

’انجمن ارتقائے اُردو ادب نیپال‘ شعبۂ دینیات کی جانب سے ننھےنمازی پروگرام کی اختتامی انعامی نشست کا انعقاد

www.samajnews.in

مدرسہ اسلامیہ الطاف العلوم سداماپوری، وجے نگر غازی آباد میں دستاربندی کا انعقاد

www.samajnews.in