Samaj News

مملکت سعودی عرب ہمیشہ سے اپنے واضح موقف پر قائم:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

ریاض:مجلس شوری کے آٹھویں سیشن کے چوتھے سال کے اجلاس سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سالانہ خطاب کیا ہے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد نے رواں سال کے دوران مملکت میں ترقی کے شعبوں کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ترقی کی جانب گامزن ہے ‘۔اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عرب اور اسلامی پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران متعدد تقریبات میں 100سے زائد ممالک نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاحت کے شعبے میں تاریخی شرح نمو اور اس حقیقت کا ذکر کیا کہ سعودی معیشت جی 20ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے انتخاب نے عالمی سطح پر اس نمایاں پوزیشن کی تصدیق کی ہے ۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ سعودی معیشت کی تیز رفتار ترقی کا تناسب مقامی سطح پر 8.7فیصد تھا جبکہ تیل کے ماسوا ترقی کے میدان میں بھی مقامی سطح پر معیشت میں 4.8فیصد اضافہ ہوا‘۔مملکت نے مختلف میدانوں میں مثالی ترقی کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا مملکت نے گزشتہ برس 18لاکھ عازمین اور ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کو خوش آمدید کہا جو ضیوف الرحمان پروگرام برائے 2030ے اہداف کی کامیابی کی عکاس ہے ۔حج وعمرہ سیکٹر میں عازمین کی فلاح اور انہیں مختلف نوعیت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ ہم بہتر ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تمام ممالک کی قومی خودمختاری کے حامی اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے قائل ہیں۔ مملکت ہمیشہ سے اپنے واضح موقف پر قائم ہے۔

Related posts

کانگریس کے ’کنگ‘ کھڑگے

www.samajnews.in

NEET-UG رزلٹ: محنت سے ملے گی کامیابی، نیٹ ٹاپرز نے بتائے اہم راز

www.samajnews.in

سلمان رشدی اندھا ہوگیا

www.samajnews.in