13.1 C
Delhi
دسمبر 8, 2024
Samaj News

ایم سی ڈی انتخاب: سید عدنان اشرف کانگریس کے’’میڈیا کوآرڈی نیٹر‘‘مقرر

نئی دہلی، سماج نیوز: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے معروف کانگریسی لیڈر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے میڈیا کے کام کو دیکھنے والے سید عدنان اشرف کو دہلی میں ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخاب کیلئے میڈیا کوآرڈی نیٹر بنایا گیا ہے۔

عدنان اشرف کی وجہ سے کانگریس کا شعبہ اقلیت سرخیوں میں رہتا ہے اور اس کی کارکردگی اور سرگرمیوں سے لوگ واقف ہوتے ہیں اور اس سے منسلک ہو رہے ہیں

سابق رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دہلی، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کے انچارج ڈاکٹر اجے کمار کے دستخط سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) 2022 کے انتخاب کیلئے میڈیا کوآرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ انل بھاردواج چیئرمین میڈیا کمیٹی ایم سی ڈی الیکشن کیساتھ تال میل پیدا کرکے اپنے کام کو انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ سید عدنان اشرف آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کی کارکردگی اور اس کے چیئرمین رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی کی سرگرمیوں کو میڈیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عدنان اشرف کی وجہ سے کانگریس کا شعبہ اقلیت سرخیوں میں رہتا ہے اور اس کی کارکردگی اور سرگرمیوں سے لوگ واقف ہوتے ہیں اور اس سے منسلک ہو رہے ہیں۔

Related posts

مجھے روکنے والے سازشیوں کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا نہیں تھا، بلکہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے کام کو روکنا تھا: عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

www.samajnews.in

عمرہ ویزا کی مدت پر عمل کرنا ضروری: وزارت حج وعمرہ

www.samajnews.in

جنوبی کوریا: بھگدڑ سے 160ہلاک

www.samajnews.in