27.8 C
Delhi
مارچ 27, 2025
Samaj News

سحر افشانے اسلام کیلئے فلمی دنیا کو کہا الوداع

ثناء خان کے بعد ایک اور بھوجپوری اداکارہ نے فلمی دنیا کوالوداع کہہ دیا ہے اور وہ مکمل پردہ نشیں ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا شاہانہ طرز زندگی اللہ کی راہ میں چھوڑ رہی ہوں۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اللہ اور اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہوں۔ اب سے میرا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور بھوجپوری اداکاہ سحر افشا کا جنھوں نے اپنے کیریئر کی بلندی پر دین کی خاطر اداکاری چھوڑ کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ سحر نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر تفصیلی پوسٹ بھی لکھی ہے۔سحر لکھتی ہیں کہ میں اپنی پچھلی زندگی کے لئے اللہ سے معافی مانگتی ہوں۔ آنے والی زندگی اسی طرح گزاروں گی جس کا حکم اللہ اور اسلام دیتا ہے۔ میری لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ مجھے پہلے والی زندگی سے نہیں بلکہ آنے والی زندگی سے یاد رکھیں۔سحر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اداکاری سے شہرت اور دولت تو بہت حاصل کی مگر اپنی اس زندگی سے انھیں کبھی بھی خوشی نہیں ملی کیوں کہ انھوں نے بچپن میں کبھی بھی اداکاری کا نہیں سوچا تھا۔ اس جانب ان کا آنا محض اتفاق تھا۔واضح رہے کہ سحر افشا، ثناء خان کے کافی قریب ہیں جنھوں نے خود بھی اپنے کیریئر کے عروج پر اداکاری ترک کر کے مفتی انس سے شادی کر لی۔ سحر افشا اب حجاب کرتی ہیں اور اسے ہی خوبصورتی قرار دیتی ہیں۔ اس سے قبل زائرہ وسیم نے بھی اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑ دی تھی۔

Related posts

دوحہ:رنگا رنگ تقریب میں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز

www.samajnews.in

شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ نے مچایا تہلکہ، پہلے دن کمائے 54 کروڑ روپے

www.samajnews.in

بالی ووڈ کے چیلنجنگ ہیرو’’نواز الدین صدیقی ‘‘

www.samajnews.in