29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

آر بی آئی گورنر بننے سے 17 ماہ پہلے چھپ گئے تھے ارجیت پٹیل کے دستخط والے 500 نوٹ

نئی دہلی: ’’بھائیو اور بہنو‘‘! میں نے ملک سے صرف 50 دن مانگے ہیں۔ میرے بھائیو اور بہنو مجھے 30 دسمبر تک ایک موقع دیں۔ اگر 30 دسمبر کے بعد کوئی کوتاہی ہوئی، میری کوئی غلطی، میری کوئی غلط نیت سامنے آئی تو ملک مجھ پر جو بھی سزا دے گا، میں کھڑا ہونے کے لیے تیار ہوں۔وزیر اعظم مودی نے یہ بات چھ سال قبل نوٹ بندی کو نافذ کرنے کے بعد کہی تھی۔ درحقیقت وقت کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کی بہت سی خامیاں ملک کے سامنے آتی رہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک بڑا تضاد سامنے آیا ہے۔نوٹ بندی کے وقت نئی کرنسی آر بی آئی کے اس وقت کے گورنر ارجیت پٹیل کے دستخط کے ساتھ چھپی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ دستخط ان کے گورنر بننے سے صرف 17 ماہ قبل لیے گئے تھے۔کیا وزیر اعظم اس بے ضابطگی کی ’’سزا بھگتنے کے لیے چوراہے پر تیار‘‘ ہیں؟ کیا وہ محض وضاحت دینے کو بھی تیار ہیں؟درحقیقت، ایک آر ٹی آئی کا جواب دیتے ہوئے، کرنسی نوٹ پریس ناسک نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کے گورنر ارجیت پٹیل کے دستخط والے 500 روپے کے نئے نوٹ اپریل 2015 اور 2016 کے درمیان چھاپے گئے تھے۔ یہ نوٹ بندی کے اعلان سے تقریباً 19 مہینے پہلے ہوا تھا۔ غور طلب ہے کہ ارجیت پٹیل کو 5 ستمبر 2016 کو آر بی آئی کا نیا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔واضح طور پر، ارجیت پٹیل کے دستخط والے 500 روپے کے نوٹوں کو آر بی آئی کا گورنر بنائے جانے سے 17 ماہ قبل چھاپ دیا گیا تھا۔ یہ بہت بڑی بے ضابطگی ہے۔

Related posts

شکیل بن حنیف کے امام مہدی و مسیح موعود ہونے کی تردید

www.samajnews.in

سیاست کے سورما ’ملائم‘ چل بسے

www.samajnews.in

دشمنوں سے لوہا لینے والے جوان کررہے ہیں خودکشی

www.samajnews.in