نئی دہلی، سماج نیوز: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹیپو سلطان تنازعہ پر ایک بار پھر بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلے، لیکن ٹیپو سلطان کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکتی ہے۔ٹیپو سلطان تنازعہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر سے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلے، لیکن ٹیپو سلطان کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی نے ٹیپو ایکسپریس ٹرین کا نام ووڈیار ایکسپریس کردیا۔ کسی اور ٹرین کا نام ووڈیار کیا جاسکتا تھا، لیکن انہیں انہیں جان بوجھ کر ٹیپو سلطان کی وراثت کو ٹارگیٹ کیا۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں چیلنج دیتا ہوں، بی جے پی کتنی بھی کوشش کرلے، لیکن کبھی بھی ٹیپو سلطان کی وراثت کو مٹا نہیں پائے گی۔ ٹیپو سلطان نے بی جے پی کو ناراض کردیا کیونکہ انہوں نے ان کے برطانوی آقاوں کے خلاف تین جنگ چھیڑی تھی۔