غازی آباد،سماج نیوز: مدرسہ اسلامیہ الطاف العلوم سداماپوری، وجے نگر غازی آباد میں بروز جمعہ بتاریخ 11-11-2022 دستاربندی کا پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام میں ایک چھوٹے سے بچے جس کا نام محمد سلمان ہے جس کی عمر تقریباً 5 سال ہے، انہوں نے بہت ہی قلیل اور مختصر وقت میں حفظ قرآن مکمل کیا۔
حفظ قرآن مکمل کرنے کی خوشی میں اس سے چھوٹے سے حافظ قرآن محمد سلمان کو لوگوں نے دعائیں دیں اور دستار بندی کرکے اس کا حوصلہ بڑھایا اور وہاں موجود سبھی مہمانوں نے اس چھوٹے سے حافظ قرآن کو اپنے دعاؤں سے نوازا اور آگے چل کر دین کی خدمت کرنے کیلئے حافظ قرآن کی ہمت افزائی کی۔ اس دستار بندی کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حاجی محمد حنیف اور ادریس احمد ملک اور نیتاجی عبدالجبار نے شرکت کی۔ مدرسہ کے ناظم مفتی و قاضی عبدالرحمٰن قاسمی نے قرآن کی عظمت بیان کیا اور لوگوں کو بتایا کہ حافظ قرآن ہونے سے خاندان کو ،اس دنیا میں اوراخروی دنیا میں کیا کیا فائدے ہیں۔ مدرسہ کے ٹرسٹی مولانا الطاف الرحمٰن نے آنے والے مہمانوں کا استقبال اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ محمد سلمان اور ان کے استاد صدر المدرسین قاری مجیب الرحمٰن قاسمی استاد و شاگرد دونوں ہی کو انعامات اور دعاؤں سے نوازا گیا۔ حاجی محمد یامین، نواب خان، رحمت علی، حاجی محمد جمیل، ڈاکٹر و قاری محمد مرسلین، ڈاکٹر زبیر، وکیل حفظ الرحمٰن، ماسٹر جمیل، کلوہ بھائی، افسر بھائی وغیرہ اور بہت سے ساتھیوں نے اس پروگرام میں جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔