21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

اویسی نے کی ’خاتون ریزرویشن بل‘ کی مخالفت-آخر کیوں؟ پڑھئے پوری خبر….

نئی دہلی: خاتون ریزرویشن بل پر لوک سبھا میں بحث کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چیف اسدالدین اویسی نے اس پر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور خاتون ریزرویشن بل میں موجود خامیوں کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں اس بل کی مخالفت کر رہا ہوں۔ اس بل کو لے کر یہ دلیل دی گئی ہے کہ اس سے مزید خواتین پارلیمنٹ اور اسمبلی میں منتخب ہو کر آئیں گی۔ اس میں او بی سی اور مسلم خواتین کے لیے انتظام کیوں نہیں کیا گیا ہے؟ ان کی نمائندگی پارلیمنٹ میں بہت کم ہے۔‘‘حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا کہ ملک میں 7 فیصد مسلم خواتین ہیں، لیکن اس ایوان میں ان کی نمائندگی صرف 0.7فیصد ہی ہے۔ مسلم لڑکیوں کا ڈراپ آؤٹ 19 فیصد ہے، جبکہ دیگر طبقات میں یہ صرف 12 فیصد ہے۔ اتنا ہی نہیں نصف مسلم خواتین ناخواندہ ہیں۔ اویسی نے بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت اعلیٰ ذات کی خواتین کی نمائندگی بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ مسلم اور او بی سی خواتین کی نمائندگی نہیں بڑھانا چاہتی۔ 17ویں لوک سبھا تک مجموعی طور پر 690 خاتون اراکین پارلیمنٹ منتخب کی گئیں۔ ان میں سے صرف 25 خواتین ہی مسلم طبقہ سے تھیں۔‘‘اویسی نے لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’وہ (حکومت) کہتے ہیں کہ ایوان میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی سہولت نہیں ہے۔ یہ صرف بڑے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا چاہتے ہیں۔ یہ چھوٹے لوگوں کو پارلیمنٹ میں نہیں چاہتے۔ یہ بل پارلیمنٹ اور اسمبلی میں او بی سی اور مسلم خواتین کے لیے راستے بند کرتا ہے‘‘۔

Related posts

بہار:23خواتین کی جانوروں کی طرح کی گئی نس بندی

www.samajnews.in

سہارا انڈیا پریوار کے سربراہ سبرت رائے کا انتقال

www.samajnews.in

کرناٹک: سرکاری اسپتال نے نگل لیں تین زندگیاں

www.samajnews.in