بیدر، سماج نیوز: (محمدامجدحسین) آج منگل کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کاایک وفد حیدرآباد سے بیدر پہنچا۔ جہاں اس نے بیدر ، ہمناآباد اور چٹگوپہ کے اردوصحافیوں سے ایک ملاقات کی ۔ یہ ملاقات الامین ڈگری کالجس کیمپس موقوعہ بہمنی روڈ بیدر کے الامین عبدالمجید خان میموریل ہال، بیدرمیں مختصر سی تقریب کی شکل میں ہوئی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الحاج عبدالقادر فیصل صاحب ،نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے کہاکہ اردو صحافی ، اردو صحافت اور اردو صحافیوں کے مسائل کے حل سے متعلق پہلی قومی کانفرنس 28مئی 2023، اتوار ،خواجہ منشن فنکشن ہال، مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں ہوگی جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر ، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج، اور مختلف ماہرین صحافت حصہ لیں گے۔ پہلا سیشن 9:30بجے سے رہے گا۔ اس کے بعد افتتاحی سیشن رہے گا۔ پھر دوسرا اور تیسراسیشن ہوگا۔ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک یہ کانفرنس ہوگی ۔
الحاج عبدالقادر فیصل نے مزید بتایاکہ ایک ریاست کے اردو صحافیوں کے مسائل دوسری ریاست کے صحافیوں سے مختلف نہیں ہیں۔ لیکن ان مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو اپنے آپسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے جدوجہدکرنی ہوگی۔ یہ ماناکہ صحافی دانشور ہوتاہے ، لیکن مسائل کے حل کے لئے دانشوری کی سطح سے نیچے آناہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ اس پہلی قومی کانفرنس میں تلنگانہ کے علاوہ کرناٹک ، مہاراشٹر، آندھراپردیش ، ٹمل ناڈو ، اور شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں سے صحافی حصہ لیں گے۔ درج ذیل لنک forms.gle/jumeEcu514V5uGGw9 پرصحافیوں کو فارم بھرنا ہوگا۔آنے جانے کے لئے کوئی اعزازیہ دینے کی پوزیشن میں ہم نہیں ہیں۔ اردو صحافی قربانی پیش کرتے ہوئے اپنے طورپر حیدرآباد تشریف لائیں ۔ شرکت کی فیس 100روپئے رہے گی ۔ تقریب کی صدارت جناب محمد حبیب الجیلانی صاحب نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے کی ۔ اور انھوںنے خطاب کرتے ہوئے بیدر ، چٹگوپہ اور ہمناآباد کے صحافیوں کی رہنمائی کی۔خصوصاً کرناٹک کے صحافیوں کی کرناٹک کے وزراء سے نمائندگی کیلئے تلنگانہ سے بھرپور مدد اور تعاون کایقین دِلایا۔ بعدازاں اس موقع پر پہلی قومی کانفرنس کے پوسٹر کی رسمِ رونمائی بید رکے سینئر صحافیوں کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ شہ نشین پر الحاج عبدالقادر فیصل صاحب ،نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، جناب محمد حبیب الجیلانی صاحب نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ، جناب سید عظمت علی شاہ صاحب ، نائب صدر اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ، جناب محمد محسن صاحب خازن اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ریاست تلنگانہ ، جناب محمد حاجی صاحب نائب صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع سنگاریڈی ، جناب محمد منہاج صاحب صدر تلنگانہ یونین آف جرنلسٹس ظہیرآباد اور محمدیوسف رحیم بیدری سکریٹری کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن موجودتھے۔ شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ مذکورہ وفد کو فرداً فرداً تہنیت پیش کی گئی۔ اور ان کااستقبال کیاگیا۔ جن میں محمد نصیرالدین ظہیرآباد بھی شامل رہے۔
کرناٹک اسٹیٹ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صحافی عہدیداران جناب سید یداللہ حسینی ،جناب عبدالصمد منجووالا، جناب محمد شجا ع الدین ، جناب محمد امین الدین نواز،محمد علیم الدین بندہ نوازی ، جناب محمدیوسف رحیم بیدری ، جناب عبدالقدیر لشکری (چٹگوپہ ۔ نرنہ ) جناب محمد عمران خان ، جناب محمد امجد حسین ،جناب محمد یعقوب بابا ، جناب جاوید احمد (ہمناآباد ) اور ظہیرآباد کے صحافی محمد نصیرالدین اس تقریب میں شریک رہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے انجینئر مبشرسندھے خازن الامین ادارہ جات بیدر کی شرکت رہی۔ پروگرام کاآغاز جناب سید عظمت علی شاہ صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔محمدیوسف رحیم بیدری نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور ان ہی کے اظہار تشکر پر اجلاس اپنے ا ختتام کو پہنچا۔جناب معین خان نے انتظامی امور کی دیکھ بھال کی۔ کانفرنس سے متعلق استفسار کے لئے فون نمبرات 9885157378 / 9985937610 / 9666306933 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔