Samaj News

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے صدر دفتر میں مولانا ندیم انور سراجی( پونہ) کی تشریف آوری

پرجوش استقبال کے ساتھ تکریمی مجلس کا انعقاد کیا گیا:وصی اللہ مدنی

سدھارتھ نگر، سماج نیوز: ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے بتایا کہ دارالعلم ایجوکیشنل اینڈ ویلیفر سوسائٹی، چکلی، پونہ مہاراشٹر کے صدر برادر عزیز مولانا ندیم انور سراجی اپنی بعض ضروریات کے پیش نظر ان دنوں اپنے آبائی وطن ندولیا میں تشریف رکھتے ہیں، مولانا موصوف مہمان نواز اور علمائے کرام کے قدردان ہیں، ماہ رمضان میں سفراءحضرات کی ہرطرح کی خدمت کرنے کو اپنے لیے شرف و اعزاز سمجھتے ہیں، حسب وسعت جامعات، تنظیمات اور جمعیات کے پروگراموں میں سرگرم شرکت کرتے ہوئے اخلاقی اور مالی پر اعتبار سے تعاون بھی کرتے ہیں۔ضلعی جمعیت کے ذمہ داران بطورِ خاص مولانا وصی اللہ مدنی ناظم جمعیت نے ضلعی جمعیت کے صدر دفتر کی زیارت اور دوسرے ذمہ دار احباب سے ملاقات کرنے کی دعوت دی جسے اپ نے انشراح صدر کے ساتھ قبول کیا اور ناظم جمعیت کے ہمراہ وفد کی شکل میں صدر دفتر ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر تشریف لے گئے، ان کی تکریم اور اعزاز میں ایک مجلس منعقد کی گئی، جماعت کے معروف نظم خواں مولانا عطاء اللہ سدھارتھ نگری نے منظوم خیرمقدمی اور اسقبالیہ کلمات پیش کئے بعد ازاں ان کے دیرینہ رفیق اور جامع الصفات دوست ڈاکٹر عبداللہ فیصل نے اپنے تاثرات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بے تکلف اور گہرے دوست کی آمد اور ملاقات پر اپنی قلبی مسرت وشادمانی کا اظہار کیا،جمعیت کی کارکردگی کی تحسین کی اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں دیں آخر میں جمعیت اہلِ حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی نے اپنے عزیز مہمانوں کی تشریف آوری اور ان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی مہمان مولانا ندیم انور سراجی کی تکریم وضیافت میں ان کے انتہائی قریب دوست کلاس میٹ مولانا کمال الدین عزیز مکی کے علاوہ جناب مولانا تاج الدین سراجی،جناب رفیع اللہ سمانی، جناب مقصوداحمد صدیقی اور آفس سکریٹری مولانا ابوبکر سراجی بھی شریک تھے۔اللہ سب لوگوں کو صحت و عافیت کے ساتھ اپنے حفظ وامان میں رکھے اور دینی کاز میں سرگرم شرکت ومالی تعاون پیش کرنے کی مزید توفیق بخشے۔ آمین

Related posts

سعودی عرب کی 60فیصد آبادی وزن میں زیادتی اور موٹاپے کا شکار

www.samajnews.in

بڑے الٹ پھیر میں نمیبیا نے سری لنکا کو ہرایا

www.samajnews.in

تلاوت قرآن اور اس میں تدبر کی فضیلت

www.samajnews.in