نئی دہلی، سماج نیوز: (مطیع الرحمٰن عزیز) شہر بنگلور میں نوجوان طبقہ کے چہیتے اور نامور شخص سید کامران علی نے اپنی پرانی رکنیت کانگریس یوتھ ٹیم سے استعفی دیتے ہوئے کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے زیر سرپرستی اور قیادت چلنے والی پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔ ایم ای پی میں جناب محمد شریف کارگزار صدر برائے کرناٹک نے سید کامران علی کو یوتھ کارگزار صدر منتخب کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ہے۔اس بات کی معلومات مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر مہیلا امپاورمنٹ پارٹی برائے اتر پردیش نے اپنے جاری ایک بیان میں دیا ہے۔ مطیع الرحمٰن عزیز نے بتایا کہ سید کامران علی شہر بنگلور اور کرناٹک کی سرزمین کے نوجوان محتنی اور دور اندیش شخص ہیں۔ جنہوں نے اپنی پرانی پارٹی کانگریس سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ آنے والی پارٹی مہیلا امپاورمنٹ پارٹی میں کام کے مواقع اور اس کی قدر ومنزلت ہے۔ لہٰذا مجھے کام پسند ہے اور جہاںمجھے آزادی سے کام کرنے کے لئے میدان فراہم کرایا جائے گا وہاں میں منسلک ہوکر بیداری اور خدمت خلق کا کام کروںگا۔ لہٰذا ایم ای پی پارٹی جوائن کرکے سید کامران علی خوش اور مطمئن نظر آرہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کرناٹک میں مکمل زور شور سے اپنے امیدوار پورے کرناٹک ریاست میں اتار رہی ہے۔ مکمل ریاست بھر میں رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ ایم ای پی کے کارکنان نے شروع کر دیا ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی اپنے قیام کے بعد پہلا الیکشن کرناٹک سے ہی لڑی تھی۔ لہٰذا یہ دوسرا موقع ہوگا جب کہ ایم ای پی کرناٹک میں اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ مقامی کرناٹک باشندوں کے اقوال کے مطابق بہت کم دنوں میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے کرناٹک کی سرزمین پر اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ ایم ای پی پارٹی کے چرچے ، بینر ، پوسٹر لگے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی صاف شفاف اور ایماندار شبیہ اور ان کے خاص طور سے ساؤتھ بھارت میں خدمات کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کے مقامی افراد عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلک ہونے میں اپنی ترقی اور خوش قسمتی مانتے ہیں۔ جب کہ پرانی پارٹیاں ذات پات اور بھائی واد و فرقہ پرستی کے بل پر کام کرتی ہیں، جو کہ نا باشندوں کے حق میں بہتر ہوگا اور نا ہی ملک اور ریاستوں کے حق میں۔ لہٰذا آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی سید کامران علی کے پارٹی میں شمولیت کو عزت و توقیر کے نظر سے دیکھتی ہے۔