27.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

شاہ سلمان کا تاریخی قدم

سعودی ولی عہد نے نئے شہر بسانے کا کیافیصلہ:

ریاض،سماج نیوز ڈیسک: سعودی ولی عہد نے مملکت میں نئے شہر بسانے کے لیے تاریخی قدم اٹھا یا ہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈاؤن ٹاؤن کمپنی قائم کر دی، جس کے تحت مملکت میں نئے شہر اور کثیر المقاصد بستیاں تعمیر کی جائیں گی۔یہ کمپنی بڑی کاروباری شراکتوں کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ہے ، تاکہ نئے شہروں کا انفرا اسٹرکچر قائم ہو، اس کے لیے سرمایہ کاروں اور نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ڈاؤن ٹاؤن کمپنی کے تحت مارکیٹنگ، کاروبار، سیاحت، تفریح اور آباد کاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا ہوں گے ۔اس کمپنی کے تحت 12شہروں میں میگا پروجیکٹس پر کام کیا جائے گا، جن میں مدینہ منورہ، الخبر، الاحسا، بریدہ، نجران، جیزان، حائل، باحہ، عرعر، طائفِ دومتہ الجندل اور تبوک شامل ہیں، ان شہروں میں 10 ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، اور جدید طرز کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ان نئے منصوبوں کا تصور سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور ان کی ثقافت سے لیا جائے گا، اور تعمیراتی کام جدید ترین معیار کے مطابق ہوگا، متعدد شعبوں میں تجربات اور جدید سائنس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ان منصوبوں کی وجہ سے مملکت کے مختلف علاقوں کے شہریوں کے لیے روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے ۔ واضح رہے کہ سعودی ولء عہد کا مشن ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں کو نیا رنگ و روپ دیا جائے ۔

Related posts

نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے نکلا ہوں: راہل گاندھی

www.samajnews.in

شاہ سلمان قوم کے حقیقی خادم ہیں: امام کعبہ

www.samajnews.in

بھارت: جی20-میں بھی ’ہندوتوا ایجنڈے‘ کی تشہیر کی کوشش

www.samajnews.in